رو ہنگیا مسلمانوں پرتشدد کے خلاف منعقد اجتماع میں شرکت کی اپیل :حسن امام

پٹنہ ،23 ستمبر ( نمائندہ )محمد حسن امام سینئر رکن و سابق جنرل سکریٹری انجمن محمد یہ بہار ( رجسٹرڈ ) پٹنہ سیٹی میں برما میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد اور بربریت کے خلاف مورخہ 24 ستمبرشام 5 بجے تا10 بجے شپ خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹنہ سٹی میں منعقد ہ ایک عظیم الشان اورتاریخی اجتماع عام میں بلاتفریق مذہب و ملت شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔ جس میں علماءومشائخ دانشوران قوم وملت اور انسان دوست حضرات عام وخاص مل کر اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایک میمورنڈم پر دستخط کر برما ( میانمار) کے سفارت خانہ ، اقوام متحدہ کے ہندوسان دفتر اور حکومت کے وزارت خارجہ تک اپنی آواز پہنچانے کا نظم کریں گے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے اسلام مخالف طاقتیں متحدہوکر امت مسلمہ کے خلاف حملے کررہے ہیں اور شاید رہ رہے لوگ سمر قند اور بخارا کی تاریخ کو دہرانے کی مذموم کوشش میں ہیں۔
باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم
سوبارکرچکاہے تو امتحاں ہمارا
اللہ کے پیارے نبیﷺ فخر موجودات رحمة للعالمین اور ہم سبھی دینی بھائیوں کے آقا و مولیٰ ﷺ نے ظلم و گناہ پر مومنوں کو خاموش تماشائی بنے رہنے سے سخت منع فرمایا ہے اگرظلم و تشدد کو روک نہیں سکتے تو اس پر اپنے غم و غصہ کا اظہار تو کرہی سکتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 24 ستمبر کو منعقد عظیم الشان اجتماع میں اپنے دوست واحباب کے ساتھ بلاتفریق مذہب و ملت زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اپنے غیرت ایمانی،حمیت اور انسان دوستی کا ثبوت پیش کر ثواب دارین کے مستحق ہوں ۔