ریمانڈہوم سے بھاگے 34 بچے ، 13 لوٹے ، باقی کی تلاش جاری

Taasir Urdu News | Uploaded on 26-September-2017

مونگیر ،26 ستمبر ( پریس ریلیز ) گزشتہ دنوں ریمانڈہوم سے نکل چکے 34 قانونی طور پر متنازعہ بچوں میں سے سموار کی دیر شام تک 13 بچے واپس لوٹ آئے ۔جبکہ باقی بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔ ادھر ریمانڈ ہوم سے بچوں کے پلائن کرنے کی اطلاع آنے کے بعد گذشتہ دنوں ڈی ایم ادے کمار اور ایس پی آشیش بھارتی نے ریمانڈہوم کا جائزہ لیا۔ اس دوران ریمانڈ ہوم کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ جائزہ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریمانڈہوم میں کئی جگہوں پر دیوار کی اونچائی کافی کم ہے ۔ ایسے میںدیوارکی اونچائی بڑھانے کافیصلہ لیا گیا۔ وہیں ریمانڈ ہوم کے کمروں میں لگے گریل اور کھڑکی کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔ایس پی آشیش نے کہا کہ ریمانڈ ہوم سے پلائن کرچکے بچوں کی کھوج بین کو لے کر ضلع پولس کوشش کررہی ہے ۔وہیں جن اضلاع کے بچے پلائن کرگئے ہیں ان اضلاع کی پولس سے بھی رابطہ قائم کیاگیا ہے۔ جلد ہی سبھی بچوں کو ریمانڈ ہوم واپس لے آیا جائے گا۔ بتاتے چلیں کہ اتوار کو ایک کمرے کی کھڑکی سے 24 قانونی متازعہ بچے نکل کر پلائن کرگئے ۔ پلائن کرنے والے بچوں میں مونگیر ، لکھی سرائے ، بیگوسرائے اور کھگڑیا کے بچے شامل ہیں ۔ریمانڈ ہوم کے تحفظ سے کھلواڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔