شیوہر میں ٹیچر تشد د پر ہوئے آمادہ ، بچوں کی مخالفت پر جم کرکی پٹائی

Taasir Urdu News | Uploaded on 20-sep-2017

شیوہر ،20 ستمبر( نمائندہ ) جواہر نوودے اسکول شیوہر میں رات اسکولی بچوں اور ٹیچروں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں تقریبا سات بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی بچے ابھی نند ن کمار نے بتایا ہے کہ پرنسپل چندر شیکھر ریڈی کا تبادلہ ہونے کے بعد انچارج پرنسپل اروندکمار یادو کے ذریعہ اسکول کے سسٹم کو خراب کردینے اور اسکول میں بچوں کو نہیں پڑھانے اور اسکول میں سمیت کمار ٹیچر ایل ڈی سی نربھے کمار فیزیکس ٹیچر ستیندر کمار ایل ڈی سی کے ذریعہ اسکول کیمپس کے اندر شراب پینے پر بچوں کے ذریعہ روکنے پر منگل کی رات پانچ ٹیچروں کے ذریعہ بچوں کو جم کر پیٹنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ جواہر نوودے اسکول کے ٹیچر شیو نندن سنگھ ،نربھے شریواستو ، وجے آنند کمار، اکھلیش کمار ، انیل کمار ، ٹیچروں کے ذریعہ بچوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا گیا ۔ یہاں تک کہ بچوں نے بتایا ہے کہ چھت پر سے پھینک دیا گیا ہے ۔ کسی طرح جان بچا کر تقریباََ50 کی تعداد میں بچے رات کے ڈھائی بجے شیوہر تھانہ پہنچے ۔ وہیں زخمی بچوں کو صدر اسپتال شیوہر میں علاج کرایا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک سبھی بچے جیسی تیسی حالت میں تھانہ میں موجود تھے اور مشتعل تھے ۔بچوں نے بتایا ہے کہ صبح سات بجے اسمبلی کرائے جاتے ہیں ۔ جبکہ پہلے 9 بجے سے ہوتا تھا۔ دوپہر انٹرول 45 منٹ کا تھا ۔ لیکن موجودہ پرنسپل کے ذریعہ 30 منٹ کردیاگیا ہے اور بچوں کو وقت پر پڑھائی نہیں کرائی جارہی ہے ۔ ٹیچروں کے ذریعہ جم کر پٹائی کا معاملہ بچوں نے بتایا ہے ۔خبر لکھے جانے تک اسکو ل کے ٹیچروں سے رابطہ کیا جارہا تھا۔ لیکن کسی کے فون نہیں اٹھانے کی وجہ کر جواہر نوودے اسکول کی حالت واضح نہیں ہوسکی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شیوہر تھانہ پتواری سب انسپکٹر دھننجے کمار ، جواہر نوودے اسکول میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔