لڑکیوں سے شروع ہوا تنازعہ لڑکوں تک پہنچا ، کالج میں جم کر مار پیٹ

Taasir Urdu News | Uploaded on 11-sep-2017

پٹنہ ، 11 ستمبر( نمائندہ ) راجدھانی میں لڑکیوں سے شروع ہوا تنازعہ جھگڑے میں بدل گیا۔ پہلے ان کے درمیان مار پیٹ ہوئی۔ پھر ان کے تنازعہ میں لڑکوں کاگروپ بیچ میں کود پڑا ۔ دونوں طرف سے جم کر مار پیٹ ہوئی۔ جس میںدو لڑکے زخمی ہوگئے۔ مار پیٹ کا یہ معاملہ ہے آشیانہ دیگہا روڈ پر واقع سنٹ زیویرس کالج کا ۔ بتایا جارہا ہے کہ کالج کیمپس میں تنازعہ کا یہ سلسلہ گذشتہ تین دنوں سے چل رہا تھا ۔ در اصل اسی وجہ سے کالج کے بی بی اے فرسٹ ایئر کی لڑکیوںکا تنازعہ تھرڈ ایئر کی لڑکیوں سے ہوگیا ۔دھیرے دھیرے لڑکیوں کے درمیان کا تنازعہ کافی بڑھ گیا ۔ بات لڑکیوں کے ہاتھ سے نکل گئی۔ بات سیم بیچ کے ہی لڑکوں کے درمیان جا پہنچی ۔ فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر کے لڑکے اپنے اپنے بیچ کی لڑکیوں کے حق میں اتر آئے ۔ سنیچر کو بھی کیمپس میں دونوں گروپ کے درمیا جم کر مار پیٹ ہوئی تھی پھر اب سموار کو بھی یہی ہوا ۔ لڑکوں کا گروپ بھڑ گیا پھر جم کر مارپیٹ ہوئی اس میں فرسٹ ایئر کے شوبھی اور وکاس نام کے دو اسٹوڈنٹ شدیدطور پر زخمی ہوگئے۔ معاملے کی اطلاع دیگہا تھانہ کی پولس کو ملی ۔پولس کی جانچ میں یہ پورا معاملہ سامنے آیا۔ حالانکہ اس معاملے میں اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ انچارج تھانیدار اجے کے مطابق کالج منیجمنٹ سے اس بارے میں تحریر ی طور سے کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔ فی الحال ملزم لڑکے فرار چل رہے ہیں ۔