ناراض بیوی نے اٹھایا خوفناک قدم ،دوبچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود ی

Taasir Urdu News | Uploaded on 05-sep-2017

پٹنہ ،5ستمبر ( نمائندہ ) بیوی نے غصے میں آکر ایسا قدم اٹھایا کہ اس کے ساتھ ساتھ دو معصوموں کی بھی زندگیاں موت کے آغوش میں چلی گئیں ۔بتایاجارہا ہے کہ شوہر سے جھگڑا ہوجانے کے بعد غصہ میں بیوی نے اپنے دو بچوں کے ساتھ خود کشی کرلی۔ دوڑتی ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی ۔ٹرین کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ تینوں کے پرخچے اڑ گئے ۔بتایا جارہا ہے کہ واقعہ راجدھانی پٹنہ سے سٹے ندواں تھانہ علاقہ کا ہے۔ اچانک پٹنہ -گیا ریل سیکشن کے ندواں اسٹیشن کے پاس رو نما ہوئے اس دردناک حادثہ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے ۔ لوگ جب تک کچھ سمجھ پاتے تب تک بچوں کے ساتھ خاتون کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے اور پورا ریل ٹریک خون سے رنگین ہوچکا تھا ۔جانکاری کے مطابق شوہر سے ہوئے گھریلو تنازعہ کے بعد خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ یہ خوفناک قدم اٹھایا ۔
لوگوں نے بتایا کہ اس کا صبح میں ہی شوہر سے خوب جھگڑا ہوا تھا ۔ جس کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر سے نکل گئی تھی اور اسٹیشن آپہنچی ۔ اسٹیشن پر کچھ دیر بیٹھی رہی اورٹرین کے آتے ہی اس نے دونوں بچوں کے ساتھ چھلانگ لگا دی۔ اس دردناک حادثہ میں تینوں کی موت ہوگئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور حالات کا جائز ہ لیا۔ لاشوں کو ریلوے ٹریک سے ہٹایا گیا۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ حالانکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔