نالندہ یونیورسٹی کی بلڈنگ کی تعمیر جلد ہو:نتیش

پٹنہ23 ستمبر (تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ نتیش کمار سے سکریٹری (مشرقی) وزارت خارجہ حکومت ہند محترمہ پریتی شرن نے ملاقات کی اورنالندہ یونیورسٹی کے تعمیری کاموں کے سلسلے میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو نالندہ یونیورسٹی کیلئے زمین دستیاب کرانے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نالندہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سنینا سنگھ نے نالندہ یونیورسٹی کی عمارت کے تعمیری امور اور ویژن کے سلسلے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نالندہ یونیورسٹی کی تعمیر کاکام جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ وہ اپنی بلڈنگ میں شفٹ ہوجائے۔ اس موقع پر ایم پی این کے سنگھ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار موجود تھے۔