ٹا ٹا کلاسیزنے بھاگلپور میں پرنسپل لیڈر شپ پرو گرام کا کیا انعقاد

بھاگلپور 20 ستمبر ( پریس ریلیز)اسکولو ں کیلئے انو ویٹیو ٹکنالاجی پر مبنی لرنگ کا حل فراہم کرنے والے ٹا ٹا کلاسیز کے چیف کامرشیل آفیسر سنجے رادھا کرشن نے اس ایوینٹ کی میز بانی کی اور تعلیم کے میدان میںتعلیمی مواقع اور چیلنجوں پر بات چیت کی شراکت کی اس پروگرام میں متفرق طرح کے اسٹاک ہو لڈرس کی امیدوں پر رائے دینے کی اہلیت بڑھانے، پلاننگ اور پرایری ٹائزنگ کی مےنےجریل صلاحیتوں میں اضافہ، س ہم آہنگی کی ٹیموں کی تعمیر اور لیڈرشپ ا سٹائل اپنانے پر بحث کی گئی تاکہ کام کے لئے ایک مثبت ماحول کی تعمیر کیا جا سکے۔
اس موقع پر سنجے رادھا کرشن چیف کامریشل آفیسر ٹا ٹا کلاسیز نے کہاکہ ہر اسکول کی بنیادی تعمیر کرنے میں پر نسپل اہم کر دار ادا کر تے ہیں ۔اور ہم اس لیڈر شپ پرو گرام کو اسکولوں کے ان لیڈرس سے جڑنے کے مو ثر ذریعہ کی شکل میں دیکھتے ہیں۔ یہ پرو گرام 2015 سے بھارت کے مختلف شہرو ں میں منعقد کیاگیاہے۔ اور پچھلے کچھ سالو ں میں ہمیں خوشی ہے کہ ہم 600 سے زیادہ پرنسپل اور اسکولو ںسے جڑچکے ہیں ۔