پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

حاجی پور 25ستمبر (پی آر): انڈین ریلوے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدی تقریب پیدائش منا رہا ہے۔ اس تناظر میں پنڈت اپادھیائے سے وابستہ 15اہم اسٹیشنوں مثلاً دھانکیہ، گنگا پور سیٹی، راج گڑھ (الور)،کوٹہ، سیکر، پلانی، ناگلاچندربھان (متھرا)، جلیسر، کانپور، آگرہ، لکھنو¿ اورمغل سرائے اسٹیشن پر بروز سوموار ان کے یوم پیدائش کے موقع پرایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مغل سرائے اسٹیشن پر منعقد پروگرام میں پنڈت اپادھیائے کی تصویر پر ڈی آر ایم کشور کمار سمیت دیگر شخصیتوں کے ذریعہ گلہائے عقیدت پیش پیش کئے گئے۔ ساتھ ہی ان کی زندگی پرروشنی ڈالی گئی۔ یہ اطلاع چیف پی آر او راجیش کمار نے دی ہے۔ واضح ہو کہ مغل سرائے اسٹیشن سے پنڈت اپادھیائے کی متعدد یادگاریں وابستہ ہیں۔ مغل سرائے اسٹیشن پر11فروری 1968کو پنڈت اپادھیائے کی پراسرار حالت میں لاش پائی گئی تھی۔