پنڈ بلوچی میں ’کیفے ان دی اسکائی‘ کی شروعات 26 ستمبر کو

پٹنہ ،20 ستمبر( اوم سنگھ) کیفے ان دی اسکائی کی شروعات 26 ستمبر کو وسکومان واقع پنڈ بلوچی ہوٹل سے ہو گا ۔ یہاں 300 روپے میں دو شخص آرام سے کونٹی ننٹل کھانے اور کافی کامزہ لے سکتے ہیں۔ پنڈ بلوچی کے ایم ڈی انکت کھیریا نے ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریسٹو رینٹ اور کافی شاپ صارفین کے لئے 12 بجے دن سے 10 بجے رات تک کھلا رہے گا۔ اس پریس کانفرنس میں موجو د ہوٹل کے جنرل منیجر آنند جھا, آپریشن منیجر امت بھگت اور منیجر ارشدنے بتایا کہ ریسٹورینٹ میں آنے والے صارفین کے لئے ویج اور نان ویج کے درجنوں مینو جس میں کئی طرح کے موکٹیل ، ملک شیک ، کولڈ کافی، نان کافی، برگر ، پزا، گرین چکن،گرین فش وغیرہ دستیاب ہو گا ۔ صارفین کو ریسٹورینٹ کی طرف سے کسٹمر کارڈ بھی دیا جائے گا جس پر رعایت کی بھی سہولت رہے گی۔
بہارمیں پہلی بار ایک ایسا ریسٹو رنٹ کی شروعات ہو نے جارہاہے جہا ں خالص کونٹی ننٹل فوڈ ملیںگے۔ ساتھ ہی کیفے ان دی اسکائی یہ کافی شاپ کی بھی شروعات ہو نے جارہی ہے ۔ جس میں گاہکو ں کوبھر پور لطف ملے گا۔