Taasir Urdu News | Uploaded on 28-September-2017
مونگیر،28 ستمبر(نمائندہ ) مفصل تھانہ علاقہ کے منیار چک گنگا گھاٹ پر غسل کے دوران ایک دوشیزہ کی موت ہوگئی۔ لڑکی نووا گڑھی علاقہ کے منی گرام ٹوٹہا گاو¿ں کی ہے۔ مقامی گاو¿ں کے لوگوں کی مدد سے لڑکی کی لاش برآمد کی گئی ۔ پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ واقعہ سے نووا گڑھی علاقہ میں ماتمی سناٹا پسرا ہوا ہے۔ نووا گڑھی کے ٹوٹہا گاو¿ں باشندہ آنجہانی راسو منڈل کی 15 سالہ بیٹی منیشا کماری بدھ کی رات 12 بجے اپنی درجن بھر سہلیوں کے ساتھ چنڈیکا استھان میں پوجاارچنا کے لئے گھر سے نکلی تھی ۔ درمیانی شب گنگا میں غسل کرنے کے دوران لڑکی گہرے پانی میں چلی گئی جس کی وجہ کر اس کی موت ہوگئی۔ تھوڑی دیر بعد مقامی لوگوں کی مدد سے لڑکی کی لاش گنگا سے باہر نکالی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اشٹمی کا جل ارپن کرنے چنڈیکا استھان کے لئے رات میں گنگا اسنان کرنے کے لئے گئی تھی ۔ اطلاع پر تارا پور دیار ا پنچایت کے مکھیا نمائندہ بپن رجک پہنچے اور مقامی تھانہ ،بی ڈی او سی او کو اطلاع دیا۔ جمعرات کو دوشیزہ کا پوسٹ مارٹم صدر اسپتال میں کیاگیا۔ واقعہ سے وارثین میں کہرام مچاہوا ہے۔