گیا میں نکسلیوں نے اڑایا سولر پلانٹ ، لیوی نہ دینے کا لیا بدلہ

Taasir Urdu News | Uploaded on 19-sep-2017

گیا ، 19 ستمبر ( نمائندہ ) نکسلیوں نے گزشتہ رات آمس کے ساو¿کلا گاو¿ں واقع ایک بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ نکسلیوں نے آمس کے ساو¿ کلا گاو¿ں میں سولر پاور پلانٹ کو بارود لگا کر اڑا دیا ہے۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کے قریبی علاقوں میں بھی اس کی آواز سنائی دی ۔بتایا جا رہا ہے کہ پاور پلانٹ کے منتظمین سے لیوی کی مانگ کی گئی تھی۔ لیوی نہیں دینے کی وجہ سے نکسلیوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔ یہ واقعہ ایس ایس بی کیمپ سے محض 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جب نکسلیوں نے واقعہ کو انجام دے کر چلے گئے تو گارڈ نے اپنے سیکورٹی انچارج کو اس واقعہ کی جانکاری دی ۔اس حملے میں کروڑوں روپے کی مالیت تباہ ہوگئی ہے۔ حملے کے بعد ایس ایس پی نکسل ارون کمار سنگھ اور ایس ایس بی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر واقعے کا جائزہ لیا۔ ا سنیفر ڈاگ کی مدد سےمعاملے کی جانچ پڑتال کرکے نکسلیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا ری ہے ۔ نکسلیوں کے بھاگنے کی سمت میں پولس کی چھاپہ ماری جاری ہے ۔گارڈ کے انچارج رام وجے سنگھ نے بتایا کہ کس طرح گذشتہ رات تقریبا دو درجن کالی وردی میں مسلح نکسلیوں نے یہاں ہنگامہ مچایا۔ ادھر پولس موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے اور نکسلیوں تک پہنچنے کی ہر کوشش کر رہی ہے ۔ غور طلب ہے کہ تقریبا ایک سال سے ٹاٹا کمپنی کی سولر پاور پلانٹ یہاں کام کر رہی ہے۔ اس پلانٹ سے 25 میگاواٹ بجلی تیا ر کیا جاتا تھا جو شیر گھاٹی اور بودھ گیا گریڈ کو سپلائی کی جاتی تھی۔ اس پلانٹ کو بنانے میں تقریبا دو سال کا وقت لگا تھا۔