یوتھ انقلاب سے تیار ہو گا نیا بھارت: پاسوان

پٹنہ ، 18 ستمبر، (پریس ریلیز) مرکزی وزیر خوراک وصارفین تحفظ رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ آج نئے بھارت کا عروج ہو رہا ہے ۔ ایک ایسا بھارت جہاں امن، ہم آہنگی اور ترقی کو شامل کیا جا رہا ہے ۔ ہم ترقی کے نئے دور میں قدم رکھ رہے ہیں ۔ اس میں نو جوانوں کا کر دار اہم ہے ۔مرکزی وزیرمذکورہ باتیں آج کرشن میموریل ہال میں ’ نیا بھارت ہم کر کے رہیں گے ‘ پرو گرام کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ پرو گرام کا انعقاد حکومت ہند کے پارلیمانی امور کی وزارت و گیل انڈیا لمیٹیڈ کے ذریعہ کیا گیا ۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے 2022 تک نئے بھارت کی تعمیر کا عزم کیا۔
پانچ روزہ پرو گرام کے پہلے دن ڈی اے وی پی کے ذریعہ بنائی گئی مصوری کی نمائش کی گئی ، جس میں بھارت چھوڑو تحریک کے دور کو مصوری کے ذریعہ دکھایا گیا ہے۔ پرو گرام میں بڑی تعداد میں ہر طبقہ کے لوگ پہنچے تھے۔ واضح ہو کہ ’نیا بھارت ہم کر کے رہیں گے ‘ پرو گرام 1857 سے 1947 تک کے ملک میں تحریک آزادی پر مرکوز ہے، جس میں بریٹش حکومت میں 1857 کی پہلی تحریک، چمپارن ستیہ گرہ ، تحریک عدم تعاون،دانڈی یاترا اور بھارت چھوڑو تحریک نظر آئے گا ۔ اس کے علاوہ نمائش میں 1942 سے 1947 تک کی پانچ سال کی مدت کے بارے میں بتایا جائے گا کہ کیسے انگریزی حکمرانی سے آزادی حاصل کر نے کی لڑائی میں پورے ملک میں تبدیلی آ گئی۔ نمائشی پرو گرام میں تصویروں کے ذریعہ آزادی سے پہلے کے بھارت کی جدو جہد اور وزیر اعظم نریندر مودی کے نیا بھارت کے عزم کے سبھی پہلوﺅں کو بتایا جائے گا ۔ اس میں مرکزی حکومت کی مختلف فلاحی منصوبوں کی بھی جانکاری دی جائے گی ۔