آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

لکھن¶ میںدوڑی میٹرو ریل ،راج ناتھ ،رام نائک اور یوگی نے دکھائی ہری جھنڈی

LUCKNOW, SEP 5 (UNI);-  Union Home Minister Rajnath Singh, Uttar Pradesh Governor Ram Naik and U P Chief Minister Yogi Aditiyanath flag off Lucknow Metro, on Tuesday. UNI PHOTO-123u
Written by Taasir Newspaper

لکھن¶، 5 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش کے دارالحکومت لکھن¶ کے لئے آج کا دن بہت تاریخی ہے کیوں کہ یہاں کہ باشندوں کے لئے میٹرو ریل سروس شروع ہوگئی جس کا ایک عرصے سے انہیں انتظار تھا۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ۔ گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹرو ریل کے پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ نگر سے چارباغ تک چلنے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وزیر داخلہ ، گورنر اور وزیر اعلی نے اپنے کابینی رفقاءکے ساتھ میٹرو ریل کی سواری بھی کی ۔اس موقع پر مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج کا دن لکھن¶ شہر کے لئے تاریخی بن گیا ہے جو نوابوں کے شہر کے ساتھ ساتھ لکھن¶ میٹرو کے لئے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لکھن¶ کے چاروں طرف 104 کلومیٹر کی رنگ روڈ بنائی جائے گی۔ اس کا کام شروع ہوچکا ہے ۔وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ریاست میں چلنے والی تمام میٹرو کے لئے ایک کارپوریشن بنایا جائے گا۔ انہوں نے لکھن¶ میٹرو کے لئے عوام اور میٹرو مین ای سری دھرن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر میٹرو مین سری دھرن نے کہا کہ میں لکھن¶ کے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کی دیکھ بھال کریں ، ڈسپلن کے ساتھ استعمال کریں گے ۔دریں اثنا سماج وادی پارٹی نے لکھن¶ میٹرو ریل کے لئے یوگی ادیتیہ ناتھ حکومت پر جھوٹا سہرا لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں اس پروجیکٹ کا افتتاح گذشتہ سال دسمبر میں اس وقت کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ہاتھوں ہوچکا ہے ۔پارٹی نے اس ضمن میں آج اخبارات میں شائع اپنے اشتہارمسٹر یادو کو میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے دکھایا ہے ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ میٹرو ریل پروجیکٹ اکھلیش حکومت کی دین ہے ۔ سابق وزیر اعلی کے دورمیں اس کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہوچکا تھا اور مسٹر یادو نے اس کا افتتاح بھی کردیا تھا۔ لیکن یوگی حکومت نے اس کا جھوٹا سہرا اپنے سر لینے کے لئے اس کا دوبارہ افتتاح کرایا۔

About the author

Taasir Newspaper