بالو پر جنگ ، گاندھی سیتو پر مہا جام ، این ایچ 77 و 19 پر آگزنی ، مظفر پور – چھپرہ ریل روٹ ٹھپ

Taasir Urdu News | Uploaded on 05-sep-2017

پٹنہ ،5ستمبر ( نمائندہ ) بہار میں بالو پر جنگ چھڑ گئی ہے۔ سرکار کی نئی پالیسی کے خلاف بالو کاروباریوں کا غصہ اب سڑک پر ہے۔ بہار کے کئی اضلاع میں بالو کاروباریوں کی مخالفت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پٹنہ کا گاندھی سیتو بھی اس غصہ کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق گاندھی سیتو پر مہاجام لگا ہوا ہے۔ گھنٹوں سے گاڑیوں کی آمدو رفت ٹھپ ہے۔ ادھر بالو کاروباریوں نے چھپرہ آرہ پل کو بھی جام کردیا ہے۔ زور دار مظاہرہ کیاجارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چھپرہ آرہ پل پر پولس پر پتھراو¿ بھی کیا گیا ہے۔ ادھر پولس کی طرف سے بھی جوابی کاروائی میں لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔ بالو کاروباریوں پر کارروائی کے دوران کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولس نے کئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔بالو کاروباریوں نے مظفر پور -چھپرہ ریل روٹ پر بھی آمدو رفت ٹھپ کردیا ہے۔ کئی ٹرینیں جہاں تہاں رکی ہوئی ہیں۔ ادھر پٹنہ میں بھی حکومت کی نئی پالیسی کے خلاف پٹنہ – دیگہا سونپور ریل روٹ کو بھی جام کردیا گیا ہے۔ پولس لگاتار لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کررہی ہے۔ ادھر ویشالی میں این ایچ 77 کو دیگہی میں اور گھٹروں کے ساتھ ساتھ لال گنج تین پلوا کے پاس آگزنی کی گئی ہے۔ بالو کاروباریوں نے سارن ضلع کے این ایچ 19 کو بھی جام کردیا ہے ۔این ایچ 19 پر مہا جام کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ کئی کیلو میٹر تک گاڑیوں کی قطار لگ گئی ہے۔ مسافر پریشانیاں جھیل رہے ہیں۔ بالو کاروباریوں کا صاف طور پر کہنا ہے کہ حکومت من مانی کررہی ہے۔ حکومت اگر جلد اپنی اس نئی پالیسی کو واپس نہیں لیتی ہے تو مظاہرہ اور بھی تیز ہوگا۔