ٹیچر کی چھیڑ چھاڑ سے ناراض گاو¿ں کے لوگوں نے لگایا جام

Taasir Urdu News | Uploaded on 05-sep-2017

نوادہ ، 05ستمبر ( نمائند ہ ) ضلع کے روہ بلاک علاقہ کے گھوراہی مڈل اسکول میں ایک طرف اسکولوں میں ٹیچروںکو اعزاز سے نوازہ جارہا تھا ، لوگ یوم اساتذہ دھوم دھام سے منارہے تھے۔ وہیں ٹیچر کے ذریعہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے پر ہنگامہ مچ گیا ۔اسی معاملے میں ناراض گاو¿ں کے لوگوں نے گھوراہی گاو¿ں کے پاس روہ روڈ کو جام کردیاگیا ۔ گاو¿ں کے لوگوں نے بتایا کہ پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ سموار کو اسکول کے ہی ٹیچر نے چھیڑ چھاڑ کی تھی ۔ طالبہ نے لواحقین سے شکایت کردی تھی ۔ گاو¿ں کے اسکول کھلتے ہی اسکول پہنچے اور ہیڈ ماسٹر ارون کمار کوشک سمیت وہاں موجود دیگر اساتذہ کے ساتھ دھکا مکی کرنے لگے ۔اس کے بعد مشتعل گاو¿ں کے لوگوں نے سڑک کو جام کردیا ۔ گاو¿ں کے لوگوں نے ملزم ٹیچر کو موقع پر بلانے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اسی بیچ لوگوں کو سمجھانے بجھانے کے لئے مقامی تھانہ صدر دھرمیندر کمار پہنچے ۔ گاو¿ں کے لوگ اتنے مشتعل تھے کہ ان کے ساتھ بھی دھکا مکی کرنے لگے ۔ بعد میں کسی طرح معاملے کی پر امن کروایا گیا ۔ تب جاکر معاملہ پر امن ہوا ۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی کے بیان پر تھانہ میں ملزم ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وہیں ملزم ٹیچر کا کہنا ہے کہ یہ انہیں پھنسانے کی سازش ہے ۔ وہ بے قصور ہیں۔