10 روزہ سلک انڈیا کی نمائش آج سے شروع

پٹنہ ، 15 ستمبر، (پرمو دکمار پاٹھک) بُنائی فن کو زندہ رکھنے کے لئے گذشتہ کئی برسوں سے کام کر رہے ادارہ ’ہست شلپی‘ کے ذریعہ منعقدہ دس روزہ سلک ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس اکزبیشن میں حصہ لینے کے لئے ملک کے کونے کونے سے آئے بنکروں کے ذریعہ سلک کی 200 ویرائٹیوں کی نمائش کی جائے گی ۔یہ اکزبیشن 15 سے شروع ہو کر24 تک چلے گا ۔مذکورہ باتیں ہست شلپی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ٹی ابھی نند نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ میسور کا یہ ادارہ ملک بھر کے اُن بنکروں کو اپنے فن کی نمائش کے لئے اسٹیج دستیاب کرا رہا ہے جو کئی دہائیوں سے سلک کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ اسی کوشش کے تحت ادارہ کے ذریعہ بدھا روڈ، تارا منڈل واقع پلینیٹیریم ہال پٹنہ میں آج یعنی 15 ستمبر سے 24 ستمبر تک سلک انڈیا نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس نمائش میں سلک ساڑیوں کے دیگر بنکر، ہینڈلوم، کلسٹر اور سلک کو آپریٹیو کمیٹیاں 100 سے زائد اسٹالوں پر اپنے پروڈکٹوں کی نمائش کریں گی۔ سلک اکزبیشن میں بھارت کے مختلف حصوں کے ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش سے آئے ڈھاکہ سلک کی بھی نمائش ہو گی ۔ٹی ابھینند نے میڈیا کو بتایا کہ اکزبیشن میں میسور سلک ساڑیاں، کریپ اور جارجٹ سلک ساڑیاں، شیفان سلک ساڑیاں، ٹسر سلک ساڑیاں اور سوٹ، ساڑیاں، وغیرہ ، واضح ہو کہ نمائش کاانعقاد 10:30 بجے سے 8:30 بجے رات تک بنکرو ں کی آر ٹ کو دیکھنے کیلئے مدعوہیں ۔