آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

سماجی کارکن پرفل چند ر گھوش نے لالو کو سماجی انصاف سے متعلق مکتوب سونپا

3
Written by Taasir Newspaper

کھگڑیا 11ستمبر (اورن کمار ورما )سرجن گھوٹالہ سبھا بھاگلپور میں کرتے ہوئے پٹنہ جانے کے دوران راجد سپریمو لالو پرساد سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا قافلہ این ایچ 31واقع فوجی ہوٹل میں رکتے ہوئی گاﺅں کے لوگوں نے پھولوں کے ہار سے استقبال کیا۔ لال پرساد نے فوجی ہوٹل میں منچاہا کھانا بھی کھایااور پیاز اور ایک کٹوری دا ل لالو پرساد کے ذریعہ مانگے جانے پریہ موضوع بحث بن گیا۔وہیں سماجی کارکن پر فل چندر گھوش نے لالو پرساد کو نینو اخبار سماجک انصاف خیالات پر مکتوب بھی دیتے دکھے۔ وہیں سینکڑوں اخباروں کی تقسم بھی کی گئی۔وہیں پروفیسر موسم کمار گولو ،راجد کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری دانشور سیل کی قیادت میں قافلہ کا استقبال کرتے دکھے۔ جبکہ مقامی ہفتہ وار اخبار کوسی اکسپریس کے ایڈیٹر پروشتم انقلاب نے سابق وزیر صحت تیج پڑتاپ یادو کو مقامی اخبار پیش کیا۔ واضح ہو کہ لالو پرساد کاپٹنہ جانے کے دوران طلباءراجد ،یو راجد ، راجد کے نمائندوں نے کافی تعدادمیں پہونچ کر راجد سپریمو کا استقبال کیا۔ ادھر راجد ضلع صدر سنجیت کمار یادو نے کہا کہ راجد سپریمو لالو پرساد سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یاد اور سابق وزیر صحت تیج پڑتاپ ، ایم پی جئے پرکاش نارائن یادو سمیت اعلیٰ راجد کے عہدیداروں کا استقبال ضلع کے سبھی حصوںمیں راجد نمائندوں کے ذریعہ کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper