پانچ سے زیادہ بار ٹرانزیکشن پر کٹے گا پیسہ

Taasir Urdu News | Uploaded on 11-sep-2017

پٹنہ ، 11 ستمبر( نمائندہ ) پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی ) ایک بڑا جھٹکا دینے والا ہے۔ کسٹمرس کو اے ٹی ایم سے مہینے میں پانچ بار سے زیادہ لین دین کرنے پر پیسے دینے ہوں گے ۔یہ ضابطہ اکتوبر کے مہینے سے نافذ ہوگا۔ پنجاب نیشنل بینک نے کسٹمرس کو جاری نوٹس میں کہا کہ ” پی این بی اے ٹی ایم سے پی این بی کسٹمر س کے لئے مفت لین دین کی تعداد اور مفت لین دین سے زیادہ لین دین پر فیس ترمیم کی گئی ہے۔ 1 اکتوبر 2017 سے ترمیم شدہ فیس نافذ العمل ہوں گی۔ حال میں کسٹمرس کو پی این بی کے اے ٹی ایم سے مہینے میں مالی اور غیر مالی لین دین کرنے پر کوئی فیس نہیں دینی پڑتی ہے ۔ حالانکہ نیا ضابطہ نافذ ہونے کے بعد سے یہ سہولت ختم ہوجائے گی۔ بینک نے کہا ہے کہ بچت / چالو / اوور ڈرافٹ اکاو¿نٹ ہولڈروں پر مہینہ میں پانچ بار سے زیادہ لین دین کرنے پر دس روپے فی لین دین کے حساب سے فیس لگے گی۔ بھلے ہی پی این بی کارڈ یافتہ صرف پی این بی اے ٹی ایم پر ہی لین دین کریں۔ اس قسم سے کسٹمر س کو مفت حد سے زیادہ مالی لین دین ( اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے ) اور غیر مالی لین دین ( مینی اسٹیٹمنٹ نکالنے ) کرنے پر فیس دینا ہوگا۔ حالانکہ بینک نے کہا ہے کہ باقی رقم پوچھ تاچھ ، فنڈ ٹرانسفر یا گرین پن درخواست جیسے غیر مالی لین دین کے لئے کوئی چار ج نہیں دینا ہوگا۔