نوشادی شدہ کا زہر دے کر قتل ، ساس ، سسر اور دیور گرفتار

Taasir Urdu News | Uploaded on 14-sep-2017

چھپرہ ،14 ستمبر ( نمائندہ ) تھانہ علاقہ کے گورا محمد پور کے گاو¿ں میں جہیز کے لئے ایک نوشادی شدہ کو زہر دے کر قتل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ اس معاملے میں مقامی تھانہ کے ذریعہ مقتولہ کے سسر منا رائے ،ساس شانتی دیوی ودیور راجو کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتادیں کہ مادھو پور گاو¿ں کے باشندہ منی لال رائے کی بیٹی سوناکماری کی شادی گورا اوپی کے محمد پور باشندہ منارائے کے بیٹا متھن کمار کے ساتھ اسی سال پانچ جون کو ہوئی تھی ۔کولکاتہ چٹکل میں کام کرنے والے لڑکی کے والد نے اپنی صلاحیت کے مطابق لڑکے کے وارثین کو جہیز بھی دیا تھا ۔لیکن لڑکے کے وارثین کو اس سے تشفی نہیں تھی ۔جس کے لئے بار بار لڑکی کو ہراساں کیا جاتا تھا ۔ کچھ روز پہلے کرما دھرما میں لڑکی کا آٹھ سالہ چھوٹا بھائی وکاس ، پانچ سالہ بھتیجہ دیپو ، و چھ سالہ بھتیجی نیہا پوری تیاری کے ساتھ کلیو ا لے کر محمد پور گئے اور بہن کے کہنے پر وہیں رہنے لگی ۔چار دن پہلے مقتولہ کی دادی سمتری دیوی کے پاس مقتولہ کے والد متھن کا فون آیا متھن نے مقتولہ کی دادی سے کہا کہ سب کو بلالو نہیں تو چاروں کی لاش آئے گی ۔وہیں مقتولہ کی بھابھی منتادیوی نے بتایا کہ آج کی صبح میری نند کے گھر سے فون آیا کہ آپ کے بیٹا دیپو کو کچھ ہوگیا ہے ہم کھیر ا ڈاکٹر کے پاس لے جارہے ہیں، جہاں میں گئی ، تو کوئی نہیں دکھا ۔ڈاکٹر سے پوچھنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک خاتون مریض آئی تھی جو اب مرچکی ہے۔ جس کے بعد میں پڑوس کے دو نوجوانوں کے ساتھ اپنے نند کے گھر محمد پور گئی، تو دیکھا کہ میری نند کی لاش گھر کے اسارا میں رکھی ہوئی ہے اور آس پاس کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ لاش سے جراثیم کش دوا کی بو آرہی تھی ۔جس کے بعد لاش کو ہم لوگ مادھو پور لے آئے ۔ مقتولہ کی بھابھی نے آگے بتایا کہ دی دی کی ساس شانتی دیوی ایک بالٹی پانی میں کھیت میں چھڑکنے والی دوا ملاکر لائی اور بولی کہ پانی پی لو ، جب دی دی نے خود پانی پینے سے منع کیا تو زبردستی دی دی کو گھسیٹے ہوئے نیچے لے گئی اور زبردستی دوا پلائی اور چلی گئی ۔کوئی ڈاکٹر کے پاس رات کو نہیں لے گیا ۔ وہیں مقتولہ کے سسرال والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بہو سونا کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہوئی ہے ۔ پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ گورا اوپی انچارج کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ بھیجا گیا ہے ۔