آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

پٹنہ کالج احاطہ میں طلبا گروپ کے درمیان مارپیٹ، بم برآمد

Collage
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 16ستمبر (تاثیر بیورو): پٹنہ یونیورسٹی کے طلبا کے دو گروپ آج آپس میں بھڑ گئے اورلاٹھی ڈنڈے کے ساتھ ہی دونوں کے درمیان جم کر لات گھوسے چلے۔ اس آپسی بھڑنت میں بم بازی بھی ہوئی اور کالج کیمپس سے زندہ بم بھی برآمد ہوا ہے۔ جھڑپ میں متعدد طلبا زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیچر کے دوپہر بعد ہاسٹل کے کچھ طلبا کاﺅنٹر پر اپنا چالان جمع کررہے تھے۔ اسی درمیان دوسرے ہاسٹل کے طلبا آئے اور گالی گلوج کرنے لگے۔ پہلے طلبا گروپ کے درمیان بحث شروع ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میںطلبا جمع ہوگئے اور مارپیٹ شروع ہوگئی۔ بحث مباحثہ سے شروع ہوئی یہ بات خوان خرابے تک پہنچ گئی۔ دونوں گروپ کے درمیان مارپیٹ کے ساتھ ساتھ بم باری بھی ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع جب پولس ملی تو فوراََ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ اس درمیان یونیورسٹی کیمپس میں زندہ بم بھی برآمد کیا گیا۔ فی الحال پورے کالج کیمپس میں ہڑکمپ جیسے حالات ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مارپیٹ ہاسٹل الاٹمنٹ کے معاملے کو لے کر دونوں طلبا گروپ کے درمیان ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper