آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

آسان قسطوں میں غریبوں کو زمین دے گی ’اپناسیٹی کمپنی‘

pic 1
Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ 18ستمبر(پریس ریلیز):ریئل اسٹیٹ کمپنی ’اپنا سیٹی کمپنی‘نے قلیل آمدنی والے بے گھرلوگوں کے لئے آسان اور چھوٹی رقم کی قسطوں میں زمین دستیاب کرانے کی پہل کی ہے۔آج یہاں ایک میٹنگ میں کمپنی کے مالک گوہر ملک عرف محمد آصف پرویز نے کہا کہ پٹنہ کچھ د نوں میں کافی ترقی یافتہ ہوجائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ کے غریب لوگوں کو سرچھپانے کے لئے چھوٹاسا گھر بنانے کے لئے بھی زمین نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس 10ہزار روپئے کی بھی بچت ہوگی، وہ بچت کی رقم کا استعمال اپنے ناگہانی کاموں میں کریں گے۔ نہ ان کے پاس کبھی اس سے زیادہ بچت ہوگی اور نہ وہ گھر بنانے کے لئے زمین خرید سکیں گے۔ گوہر ملک کے مطابق ’اپنا سیٹی کمپنی‘ ایک ایسا پلاٹ لے کر آئی ہے، جس میں دو روم، کچن اور باتھ روم آسانی کے ساتھ بنائے جاسکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پلاٹ کی قیمت 29ہزار روپئے ہے۔ اس رقم کو بھی قسطوں میں جمع کرنا ہے۔ پہلے پلاٹ کی بکنگ ایک ہزار روپئے دے کر کے کروانی ہوگی۔ بکنگ کے فوراً بعد پلاٹ مختٓص کردی جائے گی۔ پلاٹ پر خریدنے والے کے نام کے ساتھ پیلر بھی لگایاجائے گا۔ اس کے بعد ہر مہینے ایک ہزارروپئے دینے کی ضرورت پڑے گی۔ اس طرح کل ملا کر 29مہینوں تک ایک ہزارروپئے پیمنٹ کرنا ہوگا۔ اس حساب سے 35روپے فی دن کے حساب سے زمین کی قیمت ادا کی جاسکتی ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir