آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
bihar

لائنس کلب آف پاٹلی پترا سینٹینیل کا چارٹرپیش

20170917_114342
Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ 18ستمبر(اسٹاف رپورٹر):بندر باغیچہ واقع کرسٹل ہال میں آج لائنس کلب پٹنہ وشال کی قیادت میں لائنس کلب پاٹلی پترا سنٹینیل نام سے ایک نئے کلب کی تشکیل عمل میں آئی۔ساتھ ہی لائنس کلب آف پاٹلی پترا سینٹنیل کا چارٹر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ڈائرکٹر وی کے لتھرا نے لائنس کلب کے عزائم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کلب کی بہتری کے امکان کا اظہار کیا۔نئے کلب کی تشکیل کے اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر لائن وینا گپتا نے کلب کے منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اوران منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی سے متعلق کلب کے عزائم پراظہارخیال کیا۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ گورنر انوپم سنگھانیا، لائن منوہر لال، لائن ڈاکٹرمحمد گوہر، مشہور یورولوجسٹ ،پی ایم سی ایچ ڈاکٹر سنیل کمارسنہا، لائن نندا گرگ اور لائن ویمل جالان کے علاوہ کثیرتعداد میں لائنس کلب کے اراکین نے حصہ لیا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir