آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
bihar

وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں 4.51کروڑ کا عطیہ

????????????????????????????????????
Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ 18ستمبر(اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش راحت فنڈ میں آج مختلف اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں نے کل 4کروڑ 51لاکھ 72ہزارروپئے بطور عطیہ دیے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ بہار ہیلتھ سروسز انفرااسٹرکچر کارپوریشن، بہار اسٹیٹ ٹیکسٹ بک کارپوریشن لمیٹیڈکے علاوہ آئی ایم اے بھاگلپور،سابق ایم ایل اے رشی مشرا، ارون کمارورما نے عطیہ کی رقم کے الگ الگ چیک آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کو 1انے مارگ واقع لوک سنواد میں دیے۔ بہار ہیلتھ سروسز انفرااسٹرکچر کارپوریشن کی جانب سے وزیرصحت منگل پانڈے نے 1.5کروڑ روپئے بہار اسٹیٹ ٹکسٹ بک کارپوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے وزیرتعلیم کرشن نندن پرساد ورما نے ایک کروڑ روپئے بہاراسٹیٹ ایجوکیشنل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے وزیرتعلیم نے 2کروڑ روپئے کا چیک وزیراعلی کوسونپا۔ اس کے علاوہ سابق ایم ایل اے رشی مشرا نے 25ہزار روپئے ،اروم کمار ورما نے ایک لاکھ 5ہزار روپئے ، سابق وزیر رام لکھن مہتو نے 21ہزار روپئے اور ڈائرکٹر آر کے مہتو انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نے 51ہزاررروپئے کا چیک وزیراعلی راحت فنڈکے لئے سونپے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راحت فنڈ میں عطیہ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیااوران کی پہل کی خوب تعریف کی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir