آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

چھپرہ میں دن دہاڑے طالب علم کا قتل

chapra-din dahare murder
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 18-sep-2017

چھپرہ ،18 ، ستمبر ( نمائندہ ) بتایا جارہا ہے کہ ایک طالب علم کا قتل ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق صبح تقریباََ 7 بجے جرائم پیشوں نے ایک طالب علم کا گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں کیشدگی کا ماحول ہے۔ موقع پر پولس جانچ کررہی ہے۔ قتل کس وجہ سے ہوا ہے اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چھپرہ شہر کے بھگوان بازار تھانہ علاقہ میں اس واردات کو جرائم پیشوں نے انجام دیا ہے۔ مرچیا ٹولہ باشندہ ریاض کا قتل اس کے گھر سے کچھ ہی دوری پرہوا ہے۔ واقعہ کے دوران وہاں موجود لوگوں کی مانیں تو بائک سوار جرائم پیشوں نے ریاض کا قتل کیا ۔اس درمیان سڑک پر گولی مار کر جرائم پیشہ ہتھیار لہراتے فرار ہوگئے۔ ریاض کے لواحقین سے بات چیت میں پتہ چلا کہ ریاض ہر روز صبح میں کرکٹ کھیلنے جایا کرتاتھا آج بھی وہ پاس کے ہی ایک میدان میں کرکٹ کھیلنے جارہا تھا، اسی دوران اسے جرائم پیشوں نے گولیوں سے بھون ڈالا۔ ریاض کے قتل کے بعد سے وارثین میں ماتمی سناٹا چھاگیا ہے۔ سب کا رو رو کر برا حال ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ہری کیشور رائے موقع پر پولس فورس کے ساتھ پہنچے ۔ حالات کا معائنہ کیا ساتھ ہی ایس پی نے وارثین سے مل کر بات کی۔ اس دوران وارثین کا بیان درج کیا ہے۔ ریاض کے وارثین نے ایس پی ہری کیشور رائے سے جرائم پیشوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سخت سے سخت سزا دینے کی بات کہی ہے، پر جائزہ لینے کے بعد ایس پی میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوع سے تین کھوکھے ایک زندہ کارتو س برآمدکیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ خطا کاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper