نوادہ میں سوناتاجر کو ماری گولی ،لوٹنے آئے تھے جرائم پیشہ

Taasir Urdu News | Uploaded on 18-sep-2017

نوادہ،18 ، ستمبر ( نمائندہ ) نوادہ میں ایک بار پھر سے جرائم پیشوں کا ہنگامہ دیکھنے کو ملا ۔بتایا جارہا ہے کہ جرائم پیشوں نے دن دہاڑے گولیاں برسائی ہیں۔ ایک سوناتاجر کو گولی ماری گئی ہے۔ تاجر کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ سرے عام ہوئی واردات میں نوادہ پولس کے ہوش اڑا دیئے ہیں ۔ اطلاع کے مطابق نوادہ نگر کے پھل گلی میں بے خوف جرائم پیشوں نے ایک زیورات تاجر کو گولی ماردی جس سے وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ نازک حالت میں تاجر کو پٹنہ ریفر کیاگیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تاجر نریش کمار سموار کی صبح دکان کھولنے جارہے تھے اسی دوران جرائم پیشوں نے ان سے لوٹ پاٹ کرنے کی کوشش کی ۔ لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پر جرائم پیشوں نے ان کی پیٹھ میں گولی ماردی ۔واردات کو انجام دینے کے بعد جرائم پیشہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ حالانکہ جرائم پیشوں کی یہ کرتوت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔ سوناتاجر یونین نے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ نوادہ سورنکار یونین کے صدرمہیش کمار نے بتایا کہ چار لڑکے لوٹنے کے خیال سے آئے تھے لیکن لوٹ میں کامیاب نہ ہونے پر گولی ماری ۔ وہ لوگ پہلے بھی تحفظ کو لے کر پولس انتظامیہ سے اپنی آواز بلند کرچکے ہیں ۔لیکن اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔ صدرایس ڈی پی او راجیش کمار ، ایس ڈی او وجے کمار جھا نے ٹاو¿ن تھانہ صدر انجنی کمار کے ساتھ جائے وقوع کا معائنہ کر معاملے کی جانچ شروع کی ہے۔ ٹاو¿ن میں جرائم بڑھنے سے تاجر اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔