آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

پٹرولنگ کے دوران اسکوٹی سے اسلحہ و کارتو س برآمد ، دو گرفتار

nawada-scooty
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 19-sep-2017

نوادہ ، 19 ستمبر ( نمائندہ ) نوادہ میں گووند پور پولس نے سموار کی شام بازار سے ایک اسکوٹی میں اسلحہ کے ساتھ دو لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ تھانہ صدر روی پاسوان نے بتایا کہ شام کو پٹرولنگ کے دوران خفیہ اطلاع کی پیش نظر گووند پور بیچ بازار میں ایک اسکوٹی میں لڑکا دکھا ۔ اسکوٹی جھارکھنڈ نمبر جے ایچ 01 سی ای 4409 کی لی گئی تلاشی و جانچ کے دوران ایک پستول چار چاقو ایک موبائل کے ساتھ ایک پستول کی گولی ملی ۔فوراََ گاڑی کے ساتھ تھانہ لایا گیا اور پوچھ تاچھ شروع کی گئی۔ لڑکا نے اپنا نام ارون کمار و سنی کمار بتارہا ہے۔ جورانچی کے راتو کا رہنے والا ہے۔ والدکا نام متھورا شرما بتارہا ہے۔ اسکوٹی جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سے لوٹی گئی بتائی جارہی ہے۔ اس بابت تھانہ میں ایف ائی آر درج معاملہ کی جانچ شروع کی گئی ہے۔ اطلاع رانچی پولس کو دستیاب کرائی گئی ہے۔ واضح ہو کہ اس کے قبل روپو پولس نے بس میں چھاپے ماری کر کے اسلحہ و پانچ زندہ کارتوس کے ساتھ دھنوا کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ اس طرح گذشتہ تین دنوں میں چھاپہ ماری کر اسلحہ و لوٹی گئی اسکوٹی کے ساتھ تین نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper