پہلے بھر پیٹ پی شراب ، پھر بار بالاو¿ں کو چھیڑنے لگا ، اے ایس آئی، گیا جیل

Taasir Urdu News | Uploaded on 19-sep-2017

دربھنگہ ، 19 ستمبر ( نمائندہ ) بہار میں شراب بندی قانون کی دھجیاں خود پولس کے افسر اڑا رہے ہیں۔ آپ جو تصویردیکھ رہے ہیں وہ دربھنگہ کی ہے۔ وشو کرما پوجا کے موقع پر ناچ گانے کا پروگرام چل رہا تھا۔ آرکیسٹرا بلایا گیاتھا ۔پروگرام میں تحفظ کو لے کر پولس ٹیم بھی وہاں پہنچی تھی ۔ اس دوران پولس والوں نے شراب کے نشہ میں خوب ہنگامہ مچایا ۔تصویریں وائرل ہیں ۔بتایا جارہا ہے کہ برول تھانہ کے ڈمری گاو¿ں میں آرکیسٹرا کا انعقاد ہوا تھا۔ جہاں برول بازار میں برول تھانہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ستیش کمار نے شراب کے نشے میں جم کر ہنگامہ مچایا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ڈی جے کے پاس جاکر جم کر ڈانس ہی نہیں کیا بلکہ وردی کے رعب میں اس نے بار گرلس کے ساتھ ذلیل حرکتیں بھی کر ڈالی ۔اتنا ہی نہیں اسٹیج پر جب خاتون ڈانسر ڈانس کررہی تھی تبھی نشے میں چور جمعدار صاحب اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کرنے لگے۔ داروغہ جی کو روکنے کے لئے مقامی لوگ انہیں قانون کی بات سمجھانے لگے ۔ لیکن وہ کہاں ماننے والے تھے ۔ سبھی کو دھکا دینے لگے ۔ مقامی لوگوں نے جمعدار کو اسٹیج پر نہیں چڑھنے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ایس ایس پی ستیہ ویر سنگھ کو دی گئی۔ اس کے بعد پولس نے اے ایس آئی کو دبوچ لیا ۔ بریتھ اینالائزر مشین سے جانچ کرائی گئی ۔ جس میں الکوہل کی کافی مقدار پائی گئی۔ ایس ایس پی ستیہ ویر سنگھ کی ہدایت پر نشہ خوار داروغہ کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم پولس ملاز م پر محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔