آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

درگا پوجا اور محرم کے دوران غیرسماجی عناصر پر رہے گی پینی نظر

arwal-durgaa -pujaa
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 22-sep-2017

ارول، 22 ستمبر( نمائندہ ) شہر میں درگا پوجا اور محرم کو لے کر انتظامیہ نے اپنی کمر کس لی ہے۔ ڈی ایم اور ایس پی اس کے لئے پختہ انتظامات کی تیاری کر لی ہیں۔ پوجا کے پہلے پنڈالوں کی جانچ شروع ہوگئی ہے ۔ ہر جگہ پولس کی ٹیم نے کیمپنگ کرنا شروع کر دیا ہے کلیکٹرہاو¿س میں درگا پوجا اور محرم کو پرامن ماحول میں اختتام کرائے جانے کو لے کر انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ستیش کمار نے کہا کہ تہوار میں غیر سماجی عناصر پر ضلع انتظامیہ کی پینی نظررہے گی ۔انہوں نے کہا کہمحرم کے لئے 147 اور پوجا پنڈال کے لئے 88درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی درخواست آئی ہیںاس کا لائسنس جاری کرنے سے پہلےجانچکریں۔انہوں نے اس کی ذمہ داری ایس ڈی پی او شیلیندر کمار کو سونپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام آرگنائزر 15-15 کارکنان کا پورے تفصیلات کے ساتھ انتظامیہ کو فہرست فراہم کرائیں ۔ڈی ایم نے 30 ستمبر کو مورتی وسرجن کئے جانے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ وسرجن کے لئے جو گزشتہ سال روٹ چارٹ بنایا گیا تھا اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سبھی پوجا پنڈالوں میں 200 لیٹر پانی دستیاب رکھیں ۔ تاکہ آگ لگنے کی حالت میں اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوجا پنڈال سے 15 فٹ فاصلے پر بجلی کا کنیکشنکریں ۔ انہوں نے سبھی پوجا پنڈالوں کو بجلی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ڈی ایم نے کہا کہ آرگنائزر کو اس کا خیال رکھنا ہوگا کہ زیادہ آواز سے لوگوں کی صحت پر منفی اثر نہ پڑے۔ یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ڈی جے پر پابندی لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ آواز کا استعمال کرنے کے لئے سرکل آفسر سے اجازت لینی ہوگی ۔رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک استعمال پر مکمل پابندی رہے گا۔ اس موقع پر ایس پی دلیپ کمار مشرا نے کہا کہ 30 ستمبر کومورتی وسرجن کے کئے جانے کے ساتھ ہی سڑکوں پر سے سجاوٹ ہٹا نا ہوگا ۔تغزیہ نکالنے والے جگہوں پر بھی تعمیل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی او اور تھانہ انچارج روزانہ پنڈال کے منتظمین سے ملاقات کریں گے اور نظام کا جائزہ لیں گے۔ پنڈالوں میں سیکورٹی کے لئے وسیع انتظامات کرنا ہوگا۔ پنڈالوں کو بھی موبائل نمبر دستیاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوجا پنڈالوں میں بچے کی شادی اور جہیز کی روک تھام سے متعلق فلیکسی بھی لگائے جائیں گے۔ یہ ضلع پبلک ریلیشنز آفیسر کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول شانتی کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو ڈی ایم کی صدارت میں کی جائے گی۔ اجلاس میں ایس ڈی او یشپال مینا، اےس ڈی پی او شیلیندر کمار، ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر اشوک کمار، ضلع تعلقات عامہ عہدیدار ستیندر پرساد اور ڈپٹی الیکشن آفیسر سنتوش کمار کے علاوہ ضلع کے تمام بی ڈی او ر سی او موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper