آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

سیتا مڑھی میں گیس رساو¿ سے لگی آگ میں ماں ، بیٹی اورداماد جھلسے

sitamadhi fire
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 22-sep-2017

سیتامڑھی، 22 ستمبر( نمائندہ ) سونبرسا ڈویزن کے تحت کنہولی تھانہ حلقہ کے بسہیا گاو¿ں میں گیس سلنڈر کے پائپ سے لیک ہو رہی گیس سے کھانا بنانے کے دوران جمعرات کی دیر شام اچانک لگی آگ سے ماں بیٹی اور داماد بری طرح جھلس گئے۔ یہ واقعہ لاپروائی کی وجہ سے ہوا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ آگ کی اتنی تیز تھی کہ دو خواتین سمیت تین اس کی زد میں آ گئے ۔حالانکہ جیسے ہی گھر سے دھواں اٹھنے لگا، ویسے ہی گاو¿ں والوں نے بچاو¿ کے لئے اور لوگوں کو آواز لگائی اور بھیگے بورے کی مدد سے آگ پر قابو پایا ۔ متاثرہ افراد کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔جھلسے افراد کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper