آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

پہلے لگایا چوری کا الزام ، پھر عوام نے بے رحمی سے پیٹا

Aarah -1
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 22-sep-2017

آرہ ،22 ستمبر ( نمائندہ )دس برسوں سے گھر سے غائب ذہنی طور پر بیمار 30 سالہ شخص کو موبائل چوری کے معاملے میں عوام نے اتنا پیٹا کہ وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لئے صدر اسپتال میںلے جانے کے دوان ہی دم توڑ دیا ۔ صدر اسپتال کے ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ملی معلومات کے مطابق آرہ ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کو اچانک چور چور کا شور ہوا۔ اس دوران ایک جوان آدمی بھاگتا ہوا دکھائی دیا ۔ پبلک اس کے پیچھے پڑ گئی ۔ پیچھا کرتے کرتے رمنہ میدان کے قریب آکر اس نوجوان کو گھیر کر کچھ لوگوں نے اتنا پیٹا کہ وہ بری طرح زخمی ہو گیا ۔بعد میں نوجوان کو مردہ سمجھ کر چھوڑ دیا۔ کچھ مقامی لوگوں نے نوجوان کو علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی شناخت مفصل تھانہ علاقہ کے بلوا گاو¿ں باشندہ جے رنجن کے بیٹے کنہیا سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کنہیا سنگھ ذہنی طور پر بیماری میں مبتلا تھا جو گذشتہ 10 سالوں سے گھر سے غائب تھا۔ اسٹیشن سے ایک شخص کا موبائل چوری کا الزام لگا کر کنہیا سنگھ کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔اس واقعے کے بعد نوادہ تھانہ پولس حرکت میں آگئی ہے اور اس معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper