ٹی وی پر بڑے اداکاروں کیلئے معقول رول نہیں ہےں:کشل پنجابی

پٹنہ 22ستمبر (پی آر): چھوٹے پردے پر واپس لوٹے اداکار کشل پنجابی نے کہا ہے کہ جانتاہوں کہ اب تجربہ کار اداکاروں کے لئے اتنے اچھے رول نہیں ہیں، جتنے پہلے تھے۔ ان کاکہنا ہے کہ دراصل بڑے اداکاروں کے لئے مناسب رول ہے ہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کے ناظرین ٹی وی پر نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور پروڈکشن ہاو¿س اورچینل ان کی مانگ کو پورا بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ سے الگ ٹی وی کے پردے پر آج 45سال کے اداکار کو کالج کے طلبہ نہیں دیکھ سکتے۔ اس کے علاوہ نوجوان فنکار بہت کم بجٹ میں کام کرنے کے لئے راضی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گنتی میں بنے رہنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے فٹ رہنا اور میں اس فارمولے پر سنجیدگی سے عمل کرتا رہا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے اس عمر میں بھی کوئی باپ کا رول نہیںدیتا۔ انہوں نے ”اسٹار بھارت“ کے مقبول ترین شو ”کیاحال مسٹرپنچال“ کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ اورتفریحی شو ہے۔ اس میںا یک ماں اپنے بیٹے کے لئے پانچ الگ الگ صفات والی ایک مکمل بہوکی تلاش میں ہے۔ انڈین ٹیلی ویژن پر ناظرین یہ پہلی باردیکھیں گے کہ کوئی ساس اپنی بہت زیادہ خواہشات رکھنے کی وجہ سے خودہی پریشان ہوتی ہے۔ اس شو میں اس حقیقت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ اعلیٰ سطح کی صفات اور معصومیت کے لئے زیادہ لالچ ٹھیک نہیں ہوتا اورکسی کو اپنی بہوو¿ں سے غیرضروری امیدیں نہیں رکھنی چاہئے۔ واضح ہو کہ ”کیا حال ہے مسٹرپنچال؟“ سوموار سے جمعہ تک 8بجے رات میں صرف ”اسٹار بھارت“ پر دیکھاجاسکتا ہے۔