بے ایمان ایمانداروں کو لوٹ رہے ہیں

شہنشاہپور( بنارس)، 23 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اشیاءو خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اور آدھار کارڈ سے ایمانداری کو فروغ ملنے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے لئے ملک پہلے ہے اور ووٹ بینک بعد میں۔ مسٹر نریندر مودی نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے ایمان، ایمانداروں کو لوٹ رہے ہیں۔ان لٹیروں کو ٹھیک کیا جا رہا ہے ۔ جی ایس ٹی سے چھوٹے چھوٹے کاروباری افراد جڑرہے ہیں۔ آدھار کارڈ سے بھی بہت سے لوگ جڑ چکے ہیں۔کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے غریبوں کے تمام پیسے نگل لئے تھے ۔ انہیں اب عوام کی بہبود کے لئے کام کرنا پڑے گا۔ بے ایمان کو ایمانداری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ سال 2022 تک ملک کے ہر غریب کو گھر دلانے کا عزم دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ اس میں ریاست کی یوگی حکومت بہت حمایت کر رہی ہے ۔ اتر پردیش کی پیشرو حکومت کو بہت سے خطوط لکھ کر انہوں نے پوچھا تھا کہ کتنے غریبوں کے پاس گھر نہیں ہے ، لیکن اس حکومت کے پاس غریبوں کے گھر بنانے کے لئے کوئی فکر ہی نہیں تھی۔ بہت دبا¶ کے بعد دس ہزار کی فہرست بھیج دی گئی تھی، لیکن یوگی حکومت نے لاکھوں لوگوں کا رجسٹریشن کرایا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حفظان صحت، بجلی، ٹوائلٹ، گا¶ں کو کھلے میں قضائے حاجت پاک بنانے جیسی باتوں سے لاعلمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ غریب اور متوسط طبقے کی زندگیوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جانوروں کے صحت میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جانوروں کی خدمت کا پیغام دیا جا رہا ہے ۔ جانور تو ووٹ بینک ہوتے نہیں، اسے کہیں ووٹ تو دینا نہیں ہے ۔ یہ جاننے کے باوجود، وہ جانوروں کی خدمت میں بھی مصروف ہیں کیونکہ ملک ان کے لئے پہلے ہے اور بعد میں ووٹ بینک۔مسٹرمودی نے کہا کہ ووٹ ملنے کے امکان سے کام کرنا سیاست کے لئے بدیہی ہے ۔ عام طور پر سیاستدان اسی طرح کرتے ہیں، تاکہ ان کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو لیکن ان کی شبیہ کچھ مختلف ہے ، کیونکہ ان کے لئے ملک سب سے بڑا ہے ، لہذا ان کی ترجیحات میں کوئی ووٹ بینک بنانا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ جانور کسی کو ووٹ نہیں دیتے ، لیکن ان کے لوگ جانوروں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اس قسم کی مہم پہلے کبھی بھی نہیں چلائی گئی۔ اپنی تقریبا 20 منٹ کی تقریر میں وزیر اعظم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کاموں کی کم از کم تین بار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے صحت میلہ میں سات سے زیادہ جانور سترہ مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔ کسانوں کو بھی اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مویشی پروری میں آگے بڑھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ڈیری کے شعبے میں آنے والے کوآپریٹو انقلاب نے کسانوں کو بہت مدد کی ہے ۔ اسی طرز پر لکھن¶ اور کانپور میں بھی دودھ خریدنے کا کام شروع کیا گیا تھا۔ دودھ کی قیمت سدھر رہی ہے ۔ اب کاشی کے کسانوں سے بھی دودھ خریدا جائے گا ۔ اس سے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں ملک 75 سالہ یوم آزادی منائے گا۔ آزادی کے مجاہدین کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ایک عزم لے کر چلنا چاہئے ۔ اگر ملک میں 125 کروڑ شہریوں کا ایک عزم ہو، تو ملک پانچ سالوں میں 125 کروڑ قدم آگے بڑھے گا۔ ان کا مقصد 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کی ترقی کے لئے ‘ سوائل ہیلتھ کارڈ’ اسکیم شروع کرد یا ہے ۔