پردھمن قتل کیس: بھونڈسی جیل پہنچی سی بی آئی کی ٹیم

نئی دہلی / گروگرام، 23 ستمبر (تاثیر بیورو) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہریانہ کے گروگرام میں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول کے درجہ دوم کے طالب علم پردھمن ٹھاکر کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کے تحت اس کی ایک ٹیم تحقیقات کیلئے اسکول پہنچی ۔سی بی آئی نے اس معاملے میں کل ہی ایک ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔سی بی آئی کی ٹیم آج دوسرے دن بھونڈسی جیل پہنچی۔ جہاں اس معاملے میں گرفتار اسکول کے بس کنڈکٹر اشوک اور ریان انٹرنیشنل اسکول کے دونوں افسران کو رکھا گیاہے۔ اس سے قبل سی بی آئی کی ٹیم اسکول بھی گئی تھی۔ جہاں اسے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔ فورنسک ٹیم نے بھی اسکول پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی۔ ریان انٹرنیشنل اسکول میں اسکولی بچہ پردھمن کے بے رحم ی سے قتل پر ملک بھر میں غم و غصہ زوروں پر ہے اور لوگوں کے سخت احتجاج کو دیکھتے ہوئے ، بالآخر اس کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے ۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر کھٹر نے اس کیس کو گزشتہ ہفتے سی بی آئی کے حوالے کیا تھا۔ مسٹر کھٹر نے پردیومن کے والدین سے ملاقات کرنے کے بعد اس کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کا اعلان کیا تھا۔ پولس نے اس معاملے میں بس کنڈکٹر اشوک کمار (42) کو گرفتار کیا ہے جبکہ پردیومن کے خاندان کو پولس کی جانچ پر قطعی اعتماد نہیں تھا اور انہوں نے سی بی آئی جانچ کی مانگ کی تھی۔