828 کیمرے کی نگرانی میں ہوں گے ضلع کے 207 پوجا پنڈال

Taasir Urdu News | Uploaded on 24-sep-2017

پورنیہ ،24 ستمبر (نمائندہ ) برادران وطن کا عظیم تہوار درگا پوجا جو 21 ستمبر سے 30 ستمبر تک چلے گا ۔پو جا کی تیاری پورے زور و شور سے شروع ہوچکی ہے۔ ضلع کے سبھی 207 پوجا پنڈالوں پر چہل پہل شروع ہوچکی ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے بھی اس کے لئے پوری تیاری کرلی ہے۔ اور چپہ چپہ پر پولس کی نظر ، سادے لباس میں رہیںگی پولس کے جوان ۔ آپ کی ایک چھوٹی سی غلطی اور پولس کی گرفت میں اس بار خواتین کے لئے خصوصی تحفظ کاانتظام کیاگیا ہے ۔ سبھی پوجا کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بھیڑ کے وقت کی سی سی ٹی وی کے فوٹیج ہر گھنٹے مہیا کرائیں۔ پولس کپتان پورے تہوار کے سیزن میں خود مانیٹرنگ پر رہیں گے۔ ضلع کے 32 تھانوں میں لگاتار امن کمیٹیوں کی میٹنگ کی گئی۔ ضلع کے سبھی 207 پنڈالوں میں پینے کا پانی طبی سہولیات کے ساتھ سبھی طرح کی سہولت کمیٹیوں کی طرف سے کرائی جارہی ہیں۔ سبھی پوجا کمیٹیوں کو کے ہدایت دی گئی ہے کہ مصروف وقت میں تحفظ پر خصوصی توجہ رکھی جائے ۔ضلع کے سبھی حساس پوجا پنڈال انتظامیہ کی خصوصی نگرانی میں رہیں گے ۔ا س بار ضلع انتظامیہ نے پوری طرح ہائی ٹیک انتظام کررکھاہے۔ ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار جھا نے شہر کے سبھی پنڈالوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بتایاکہ جتنے بھی پوجا پنڈال ہیں سبھی جگہ بھیڑ کے وقت سادی وردی میں پولس کے جوان تعینات رہیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع کنٹرول روم 24 گھنٹے لوگوں کی خدمت میں دستیا ب رہیں گے۔ میں سبھی لوگوں سے گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ پوجا پر امن طور سے منائیں ۔کسی بھی طرح کی کوئی بھی پریشانی ہو سیدھے کنٹرول روم کو بلا تاخیر مطلع کریں ۔