راہل نے کیاگجرات میں انتخابی مہم کاآغاز

دوارکا، 25 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے دوارکا واقع مشہور زمانہ جگت مندر میں دوارکادھیش اور شاردا پیٹھ کے شنکراچاریہ کے درشن کرکے اس سال ریاست میں ہونے والے انتخابات کے مد نظر ریاست گیر ‘نوسرجن گجرات یاترا’ کے پہلے مرحلے کا آج آغاز کیا۔27 ستمبر تک چلنے وا لے اپنے سہ روزہ دورے کے دوران مسٹر گاندھی سوراشٹر کے پانچ اضلاع دیو بھومی دوارکا، جام نگر، موربی، سریندرنگر اور راج کوٹ کا تفصیلی دورہ کریں گے ۔اس دوران مسٹر گاندھی اجلاسوں، میٹنگوں اور کسانوں و خواتین سمیت دیگر افراد سے ملاقاتیں کریں گے ۔ آج وہ خصوصی چارٹرڈ طیارے سے میٹھاپور ایئر پورٹ پر اترے جہاں ریاستی صدر بھرت، ریاستی انچارج اشوک گہلوت اور دیگر لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔ وہاں سے مسٹر گاندھی سیدھے دوارکا دھیش مندر پہنچے اور پوجا و آرتی میں شامل ہوئے ۔ بعد میں انہوں نے شنکراچاریہ کے شارداپیٹھ کا بھی درشن کیا۔بعد ازاں ،وہ ایک اسپیشل بس میں اپنے دورے کے لئے روانہ ہو گئے ۔ انہوں نے ہنجرا پور گا¶ں کے کسانوں سے ملاقات کے لئے ایک بیل گاڑی پر بھی سواری کی ۔ مسٹر گاندھی کلیان پور، بھاٹیہ، کھمبھالیہ وغیرہ ہوتے ہوئے جام نگر پہنچے جہاں مقامی تاجروں سے ملاقات اور مقامی چاند¸ بازار میں ان کے استقبال کے بعد رات میں قیام کریں گے ۔ وہ ایک روڈشو بھی کریں گے ۔ روڈ شو کے دوران مسٹر گاندھی عام لوگوں، کسانوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔ کل یعنی 26 ستمبر کو وہ دھرول، لتی پور ہوتے ہوئے موربی ضلع کے ٹنکارہ پہنچ کر وہاں کسانوں کی ایک اجتماع سے خطاب کریں گے .۔وہاں سے وہ پپلیا راج، سندھاور، کنکوٹ، کووااڈوا ہوتے ہوئے راجکوٹ پہنچیں گے ۔ وہاں وہ مقامی تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور رات میں قیام کریں گے ۔ اپنے دورے کے تیسرے اور آخری دن یعنی 27 ستمبر کو وہ سب سے پہلے سریندرنگر کے چوٹلا واقع ماتا مندر میں درشن کے لئلے جائیں گے اور آٹکوٹ،موٹادادوا، راکھوئی، چوبا میں خواتین سے ان کے مسائل سنتے ہوئے جسدں پہنچیں گے اور مقامی کسانوں سے ملیں گے ۔ پھر وہ متعدد گا¶ں ہوتے ہوئے آخر میں جیت پور جائیں گے جہاں ان کے دورے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر ایک اجتماع عام سے خطاب کریں گے ۔ سفر کا دوسرا مرحلہ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔اس بیچ پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی انتخابی مہم کی شروعات کے لئے آج سے ریاست کے تین روزہ دورے پر آنے والے پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کے استقبال میں ایک ٹوئیٹ کرکے سیاسی حلقوں قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے گرم سیاسی ماحول میں کی گئی ٹویٹ میں ہاردک پٹیل نے ہندی میں لکھا ہے کہ ‘ کانگریس کے قومی نائب صدر راہل جی کا گجرات میں دل سے استقبال ہے ، جے شری کرشنا”۔بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں ہاردک پٹیل نے کہا کہ انہوں نے مسٹر گاندھی کا گجرات میں ایک مہمان کے طور پر ہندوستانی روایت کے مطابق خیر مقدم کیا ہے ۔ اس کا کوئی سیاسی مطلب نہیں نکالنا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اس بار کانگریس ہی جیتے گی، لیکن یہ بات صحیح ہے کہ ریاست کے عوام بی جے پی سے ناخوش ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن بی جے پی یا کانگریس کا نہیں بلکہ بی جے پی اور ریاست کے چھ کروڑ عوام کے درمیان ہے ۔