معلمہ سے جنسی تعلق بنانے کے لئے ہیڈ ماسٹر نے کردی حدیں پار

Taasir Urdu News | Uploaded on 25-September-2017

پورنیہ ، 25 ستمبر ( نمائندہ ) ضلع کے قصبہ بلاک جو ضلع ہیڈ کوارٹر سے محض آٹھ کیلو میٹر دور پرائمری اسکول پکڑیا کے اسکول ہیڈ ماسٹر تعلیمی مرکز ( ایجوکیشن سیلف سروس ) کی عہدہ پر بحال خاتون کے ساتھ جسمانی تعلق بنانے کو لے کر دباو¿ ڈالنے اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ واقعہ بلاک کے سنجھولی پنچایت کے پرائمری اسکول پکڑیا کا ہے۔ اس معاملے کو لے کر متاثرہ کے تحریری بیان پر قصبہ تھانہ میں آئی پی سی کی دفعہ 354 ، 412 اے کے تحت وقعہ نمبر 179/17 درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے پرائمری اسکول پکڑیا میںتعینات تعلیمی مرکز کی چاندنی خاتون نے اس معاملے کو لے کر تھانہ میں تحریری درخواست دیا ہے۔ دی گئی درخواست کے مطابق چاندنی خاتون پرائمری اسکول پکڑیا کے اسکول ہیڈ ماسٹر راجیش کمار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسکول ہیڈ ماسٹر راجیش کمار نے دوتین ماہ قبل میرے ساتھ اسکول میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی اور غیر مہذبانہ الفاظ کا استعمال کیا۔ ابسینٹی میں دستخط کرنے کے بدلے مجھ پر جسمانی تعلق بنانے کا دباو¿ بناتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ اگر تم ایسا نہیں کرو گی تو تمہارے ابسینٹی پر دستخط نہیں کروں گا، ساتھ ہی نوکری سے بھی نکلوادوں گا۔ اسکول ہیڈ ماسٹر فون پر کئی بار مجھ سے غیر مہذبا نہ باتوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ وہیں جب اس واقعہ کی اطلاع اپنے شوہر کو دیا تو اسکول ہیڈ ماسٹر نے میرے شوہر کو بھی غائب کردینے کی دھمکی دی۔ ساتھ ہی متاثرہ نے بتایا کہ 5 ستمبر کو اسکول ہیڈ ماسٹر راجیش کمار نے تقریباََ 10 بجے رات کو میرے موبائل پر کال کر کافی قابل اعتراض باتیں کہنے لگے اور طرح طرح کی لالچ بھی دینے لگے ۔ ادھر تھانہ صدر اروند کمار نے بتایا کہ متاثرہ کی تحریر ی درخواست پر ایف آئی آر درج کر تفتیش جاری کردی گئی ہے۔ اگر معاملہ جانچ کے دوران صحیح پایا گیاتو قصوروار ہیڈ ماسٹر کو بخشا نہیں جائے گا۔