آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

بائک پر پریس ، پاکٹ میں کرائم کنٹرول کاکارڈ اور شراب کی اسمگلنگ

sitamarhi-1
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 26-September-2017

سیتامڑھی ،26 ستمبر ( نمائندہ ) بھارت – نیپال سرحد پر شراب مافیا ،اسمگلر اور کاروباری شراب کی کھیپ کو نیپال سے بھارت میں پہنچانے کے لئے پولس وایس ایس بی کو دھوکہ دینے کے لئے مختلف تدبیریں کررہے ہیں۔ باوجود اس کے شراب سمیت پکڑے جارہے ہیں۔ تازہ معاملہ پوپری تھانہ علاقہ کے بھٹھا چوک کا ہے۔ جہاں شراب کے اسمگلر سیتامڑھی کے راجو پٹی باشندہ دھریندر سنگھ کے بیٹا روہت کمار کو پریس لکھے بی آر 30j/8286 نمبر کی بائک پر لدے تین سو ایم ایل کے170 عدد نیپالی شوفی شراب کے ساتھ پوپری تھانہ صدر کپور ناتھ شرما ، اے ایس آئی ببن پردھان اورجوانوں نے گشتی کے دوران گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اسمگلر نیپال سے شراب کی کھیپ لایا تھا اور پولس کو چکما دینے کے لئے اس نے بائک پر پریس لکھا رکھاتھا۔ تلاشی کے دوران گرفتار اسمگلر کے پاکٹ سے دہلی کرائم کنٹرول سمیتی کا کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسمگلر نے 60عدد شراب تھیلے میں اور 110 عدد شراب بائک کے پیچھے بوری میں باندھ رکھی تھی ۔ پولس نے شک کی بنیادپر بائک کی تلاشی لی ۔پولس مقامی میڈیا رپورٹر کو اچھی طرح سے پہچانتی ہے لیکن اس شخص کو پریس لکھے بائک کے پیچھے بوری باندھے جاتے دیکھ کر پولس نے تلاشی لی تو پولس کے شک پر پوری طرح مہر لگ گئی ۔

About the author

Taasir Newspaper