شوہر نے بیوی پر کیا دھاردار ہتھیار سے حملہ

Taasir Urdu News | Uploaded on 25-September-2017

سپول ،26 ستمبر ( نمائندہ ) سپول صدر بازار کے کرتن بھون وارڈ نمبر 12 کے بغل میں واقع شہر کے مشہورامراض اطفال کے ڈاکٹر ونئے کمار کے پرائیویٹ کلنک پر سنکی شوہر رام دیو شرما جو پپر اتھانہ کے رام نگر بھرنا کارہنے والا ہے، نے اپنے بیوی پر دھاردار ہتھار سے حملہ کردیا۔ بیوی بال بال بچ گئی ۔ وہاں پر موجود لوگوں کے ذریعہ زخمی خاتون کو علاج کے لئے صدر اسپتال سپول لایاگیا۔ زخمی خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ وہیں جائے وقوع سے حملہ آور شوہر کو پولس اپنے قبضہ میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ جب حملہ آور شوہر سے حملہ کے بارے میں جاننا چاہاتو اس نے بتایا کہ میری بیوی کا رام نگر بھرنا کے ہی کشن کمار نام کے نوجوان سے ناجائز تعلق تھا۔ میں باہر رہ کر کماتا ہوں ۔ میں نے کئی بار اس کی مخالفت کیا۔ لیکن میری بیوی بات ماننے کو تیار نہیں تھی۔ آج سے تین دن قبل ہم نے اپنی بیوی کو قابل اعتراض حالت میں اپنے ہی گھر میں دیکھا تو وہ مجھے اپنی زندگی میں رکاوٹ سمجھ کر اپنے عاشق سے مل کر مجھے مروانا چاہتی تھی ۔اس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل جب میں اپنے بچے کا علاج کرانے ڈاکٹر ونئے کمار کے پاس آیا تو ، اپنے بیوی کے عاشق کو ڈاکٹر کے کلینک کے باہر دیکھا ۔مجھے برداشت نہیں ہوا ۔ میں نے اپنی بیوی کو جان سے مار نے کی کوشش کیا ۔ اب معاملے کی سچائی کیا ہے تو پولس تفتیش میں ہی پتہ چل پائے گا۔ شوہر جو بول رہا ہے وہ صحیح ہے یا پھر کچھ اور فی الحال صدر تھانہ کی پولس جانچ میں مصروف ہے۔