buxar-27-678x381 2

آپسی رنجش میں چلی گولیاں دو زخمی ، جرائم پیشہ فرار

Taasir Urdu News | Uploaded on 18-OCTOBER-2017

بکسر ، 18 اکتوبر ( نمائندہ ) راج پور تھانہ کے اکبر گاو¿ں میں آپسی برتری کو لے کر دو نوجوان کو گولی ماری ۔ جس میں دو نوں زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے دونوں کو علاج کے لئے صدر اسپتال لایا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کردیا۔ ملی اطلاع کے مطابق ودیاساگر سنگھ اوررام پرویش سنگھ سمیت کئی لوگ اپنے گھر کے پاس بیٹھے تھے ۔ اسی درمیان ضلع صدر شوہر سنتوش یادو اپنے حامیوں کے ساتھ آیا اور گولی چلانا شروع کردیا۔ جس میں ودیا ساگر سنگھ اور رام پرویش سنگھ کو گولی لگ گئی۔ جب گولی کی آوازسنائی دی تو لوگ جمع ہونے لگے ۔ لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر جرائم پیشہ فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔ دونوں کو علاج کے لئے صدر اسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کردیا ۔ساتھ ہی اس کی اطلاع راج پور تھانہ کو دی۔ راج پورتھانہ صدر راکیش کمار نے بتایا کہ آپسی برتری میں گولی ماری گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ پورے علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں