آپ کارکنان گلاب پھول کے ساتھ بی جے پی ممبران پارلمنٹ سے ملے

0
11

نئی دہلی 14اکتوبر(ابصار احمد صدےقی)میٹرو کرایہ اضافے کے مسئلے کو لے کر ہفتے کی شام عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے دہلی کے چاندنی چوک سے بی جے پی کے رہنما ڈاکٹر ہرش وردھن کی رہائش کا گھیراو¿ کیا. پارٹی کارکنان گلاب کے پھول کے ساتھ ایم پی کے رہائش گاہ تک پہنچ گئے. پولیس نے پارٹی کے کارکنوں کو راستے مےں ہی کو روک دےا آپ کو بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی میٹرو کرایہ ستیہ گرہ کے دوسرے مرحلے کے تحت دہلی کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے پاس جا رہی ہے۔’آپ‘ کارکنان بی جے پی رہنما سے عوام کی حماےت مےں ملاقات کر رہی ہے ، آج دہلی کے عوام بڑھے میٹرو کرایہ کو لے کر پریشان ہے۔ لہذا بی جے پی ممبر پارلیمنٹ بھی عوام کے ساتھ آکر کھڑے ہوں اور میٹرو کراےہ کو کم کرانے مےں ہمارا ساتھ دےں ۔