اسلامیہ ڈگری کالج میں سر سید ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا

0
16

سہارنپور17اکتوبر (احمد رضا) شہر کے واحداسلامیہ ڈگری کالج کے وسیع ہال میں آج صبح سر سیداحمد خان کے 200 ویں یومِ پیدائش پر سرسید ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر اسلامیہ ڈگری کالج کی طالبات اور طالب علموں نے اپنی اپنی اہلیت کے حساب سے سر سیداحمد خان کے حیات اور انکے علمی کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی سینکڑوں طلباءنے اپنے اپنے انداز میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سیداحمد خان کو اپنے اپنے طور پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی اعلیٰ علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج سر سیداحمد خان کی دین ہے کہ ہم مسلم بچے لاکھوں کی تعداد میں اے ۔ایم۔یو سے فراغت حاصل کرنے کے بعد پوری دنیا میں سائنس ، سوشل ، وکالت اور انجینیئر نگ کے میدان میں اپنا لوہامنوا رہے ہیں، مغربی ممالک اور ایشیاءکے بیشتر بڑے شہروں میں اے ۔ ایم۔ یو کے طالب علموں نے علی گڑھ سے علم سیکھ کر ادب ، تہذیب ، آپسی بھائی چارے اور اہلیت کی جو مثالیں پیش کی ہیں آج ان علاقوں میں انکا ثانی نہیں ہے۔اسلامیہ ڈگری کالج میں سر سیداحمد خان کے یوم پیدائش پر جو شاندار تقریب منعقد کی گئی اس کے لئے جہاں ڈاکٹر شاہد زبیری اور صوفی عارف داد کے مستحق ہیں وہیں بی ۔اے میںزیر تعلیم طالب علم عبدالباسط ، شبینہ پروین ،شاہین غازی اور راجداںبیگم، راشدہ بیگم، شاہین معراج اور شاہزیب خان کی تقاریر کو سراہتے ہوئے کالج کے اسٹاف میں سبھی درجن بھر بڑے اسکول کالجوں کی انتظامیہ کو اور وہاں کے پرنسپل صاحبان کو مبارکباد دی اس تقریب میں خاص طور پر ایل پائن اسکو ل ، سرسید میموریل اسکول، مسلم گرلس کالج اور براﺅن وڈ پبلک اسکول کے بچوں کو اعزاز کے لئے چنا گیا، تقریب کے آخر میں نظامت کر رہے صوفی عارف نے اور اسلا میہ ڈگری کالج کے اسٹاف نے بہار سے آئے کالج کے اسٹاف اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔