اکھلیش یادوسماجوادی پارٹی کے صدر منتخب

0
15
AGRA, OCT 5 (UNI)- Samajwadi Party president Akhilesh Yadav with senior party leader Azam Khan, at the 10th National Conference of the party in Agra on Thursday. UNI PHOTO-59U

آگرہ،5اکتوبر(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو کو آج سماجوادی پارٹی(ایس پی)کا صدر منتخب کرلیا گیا۔سماجوادی پارٹی کے ایک روزہ قومی کنونشن میں مسٹر یادو کو صدر منتخب کئے جانے کی تجویز پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے پیش کی،جس کی سبھی نمائندوں نے اتفاق رائے سے حمایت کی۔مسٹر یادو کے صدر منتخب کرلئے جانے کے بعد اب پارٹی میں نئے دور کی شروعات ہوگئی ہے ۔اس سے پہلے یادو خاندان میں چلے طویل تنازعہ کے درمیان گزشتہ یکم جنوری کو لکھن¶ میں پارٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس بلاکر ملائم سنگھ یادو کو صدر کے عہدے سے ہٹاکر اکھیلیش یادو کو پارٹی کی کمان سونپ دی گئی تھی۔سماجوادی پارٹی کے صدر کے طور پر اکھیلیش یادو کا دور اقتدار پانچ سال کا ہوگا۔پہلے صدر کا مدت کار تین سال ہوتا تھا،لیکن حال ہی میں پارٹی آئیں میں ترمیم کرکے اسے پانچ سال کر دیاگیا۔گزشتہ 23ستمبر کو لکھن¶ میں پارٹی کی صوبائی کانفرنس میں نریش اتم کو ریاست کا صدر منتخب کیاگیا تھا۔ان کا بھی مدت کار پانچ سال کردیاگیا ہے ۔ریاستی صدر کا دور اقتدار بھی پہلے تین سال کا ہوتا تھا ۔اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد سماجوادی پارٹی کا پہلی بار قومی کنونشن بلایا گیا ہے ۔انتخابات میں ایس پی کو کراری ہار ملی تھی۔کل 403 اسمبلی حلقوں میں سے پارٹی صرف 47پر جیت حاصل کرپائی تھی۔پارٹی نے وہ الیکشن اکھیلیش یادو کی قیادت میں لڑا تھا۔ملائم سنگھ یادو اور شیوپال سنگھ یادو نے انتخابی تشہیر میں دلچسپی کے ساتھ حصہ بھی نہیں لیا تھا۔