ایسٹ سنٹرل ریلوے کی آمدنی میں قابل ذکر اضافہ

0
25
Taasir Urdu News | Uploaded on 14-OCTOBER-2017

حاجی پور ،14 اکتوبر( اوم سنگھ ) ایسٹ سنٹرل ریلوے کو جاری مالی سال کے ستمبر ماہ میں مال ڈھلائی سمیت دیگر سبھی ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی میں رکارڈ قائم کرتے ہوئے کل 1123.66 کروڑ روپے کی شروعاتی آمدنی حاصل ہوئی۔ جو گزشتہ سال کے ستمبر مہینہ میں حاصل شروعاتی آمدنی 909.51 کروڑ روپے کے تناسب میں 23.55 فیصد زیادہ ہے ۔ جبکہ ایسٹ سنٹرل ریلوے کو جاری مالی سال 2017-18 کے پہلی ششماہی یعنی 1 اپریل سے 30 ستمبر 2017 تک سبھی ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 16.60 فیصد کااضافہ درج کرتے ہوئے 7377.82 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے ، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6327.39 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی ۔ اسی طرح ستمبر ماہ میں صرف مال لدان سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی رکارڈ قائم کرتے ہوئے کل 901.40 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی اور یہ گزشتہ سال کے ستمبر مہینہ میں مال لدان سے حاصل آمدنی 688.88 کروڑروپے کے تناسب میں 30.85 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ مالی سال 2017-18 کے پہلی ششماہی میں 21.07 فیصد کے اضافہ کے ساتھ مال لدان سے 5844.80کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں مال لدان سے 482827.51 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔
ماہ ستمبر 2017 میں دیگر کوچنگ سے حاصل آمدنی میں بھی 7.97 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ گزشتہ سال کے ستمبر ماہ میں دیگرکوچنگ سے حاصل آمدنی 10.16 کروڑ روپے کے تناسب میں 10.97 کروڑ روپے رہا ۔ دیگر کوچنگ سے جاری مالی سال کے پہلی چھ ماہی میں حاصل ریوینو آمدنی میں بھی 8.47فیصد کا اضافہ درج کیاگیا ہے اور یہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 71.88 کروڑ روپے کے تناسب میں 77.97 کروڑ روپے رہا۔