بہار

بارو میں رو نما ہوئے واقعہ میں پولس نے چار لوگوں کو کیا گرفتار

Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 06-OCTOBER-2017

بیگوسرائے ،6 اکتوبر ( نمائندہ ) پھلوریا تھانہ کے تحت بارو میں ہوئے واقعہ کو لے کر پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ بار و میں درگاوسرجن و جلوس اور محرم کے اکھاڑے کے دوران دو فرقوں کے دوران پیدا ہوئے تنازعہ کے واقعہ کے بعد بارو میں ماحول بگڑنے ، بد امنی پھیلانے سمیت دیگر الزام کے تحت پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ صدر ویویک بھارتی نے بتا یا کہ واقعہ نمبر 116/17 میں بارو باشندہ کرشن نند چودھری واقعہ نمبر 117/17 بارو گاچھی ٹولہ باشندہ محمد ممتاز و بار و باشندہ محمد نوشاد اور واقعہ نمبر 118/17 میں بارو رام پور ٹولہ باشندہ سنجے رائے کو گرفتار کیاگیا ہے۔ سبھی کو جیل بھیجا گیا ہے۔ معلوم ہوکہ بارو میں حالات بگڑنے کے بعد جمعہ کو چوتھے دن حالات معمول پر رہے۔ دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ لوگ بازار کرنے آجارہے تھے ۔ جگہ جگہ پولس فور س تعینات تھی۔ جمعرات کی شام سے دوسری بار نیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔ خبر لکھے جانے تک نیٹ سروس بند تھی۔ پولس تینوں واقعہ کے نامزد ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری میں لگی ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper