بیگو سرائے میں ڈی جی گپتیشور پانڈے کی پہچان ہیرو جیسی ہے

0
10
Taasir Urdu News | Uploaded on 12-OCTOBER-2017

بیگوسرائے ، 12 اکتوبر ( نمائندہ ) عوام کی محبت سے بڑا کوئیمیڈل نہیں ہوتا ہے ۔ضرورت ہے پولس کو عوام کے دل میں جگہ بنانے کی ۔ڈی جی گپتیشور پانڈے نے بیگوسرائے کے بکھری سب ڈویزن کے 23 ویں یوم تاسیس پر منعقد ایک پروگرام میں یہ باتیں کہیں۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ پولس افسر کو حاکم نہیں بلکہ خاندان کے طور پر بھائی بیٹا بن کر عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہئے ۔ ڈی جی نے کہا بیگوسرائے کی سرزمین کافی ز ر خیز ہے۔ یہاں کے عوام کا دل سمند ر ہے۔ یہ زمین قربانیوں و انقلابیوں کی زمین ہے۔ جن کے پیار کا نتیجہ ہے کہ مجھ جیسے لوگوں کو بھی یہاں کی عوام کندھے پر بیٹھاکر بڑا بنادیتے ہیں ۔ بتاتے چلیں کہ گپتیشور پانڈے کی بیگوسرائے میں ایک ہیر و کی شکل میں پہچان بنی ہوئی ہے۔ جہاں پر ایس پی رہتے انہوں نے 54 انکاو¿نٹر کیاتھا۔ جس سے جرائم پیشوں نے یہاں سے اپنا راستہ بدل لیا تھا۔ ڈی جی گپتیشور پانڈے نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو دل اور عقل میں فرق کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانی میں دل بھاگتا ہے ۔ لیکن نوجوانوں کو دل کو قابو میں کر نشانہ کی طرف آگےبڑھنا چاہئے ۔ بڑی سے بڑی کامیابی آسانی سے حاصل ہوگی ۔ڈی جی نے قریب ایک گھنٹے کے خطاب میں مزاحیہ جملے سے لوگوں کی خوب تالیاں بٹوریں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کئی زبانوں کی جانکاری ہے لیکن اپنے دو سالوں کی مدت کار کے دوران کافی کوشش کے بعد بھی بیگوسرائے کا گرامر نہیں سمجھ سکے ۔مقامی ایم ایل اے اوپندرپاسوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بکھر ی سب ڈویزن کی یوم تاسیس میں ڈی جی گپتیشور پانڈے کے تعاون کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔ پولس کپتان رہتے ہوئے بکھری کے عوام کی تحریک میں اپنی جو سرگرمی دکھائی ا سے بکھری کے عام لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ نگر پنچایت کی مکھیا پارشد سریتا ساہو نے بکھری نگر پنچایت کی طرف سے بکے دے کر اعزا ز سے نوازہ ۔موقع پر بی ایم پی کمانڈنٹ سدھیر کمار سنگھ ، ایس ڈی او سدھیر کمار ، ڈی ایس پی سونو کمار رائے ، نگر کی چیف پارشد سریتا ساہو، بلاک پرمکھ تلسی تانتی ، فلم اداکار امیئے کشیپ ، موٹیویٹر شرد ویویک ساگر ، آئی آئی ٹی این پرتیک پرسن ،لوک گائیک سمیت بابا ، دور درشن آرٹسٹ اشوک کمارسنگھ کو پھولوںکا ہار پہناکر استقبال کیا۔