بہار

جرائم کی منصوبہ بندی کرتے دیسی کٹہ کے ساتھ نوجوان گرفتار

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 05-OCTOBER-2017

سپول، 5 اکتوبر ( نمائندہ ) راگھوپور تھانہ علاقہ کے راگھوپور پنچایت واقع درگاپور درگا مندر احاطہ سے لوڈیڈ دیسی کٹا کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کرنے میں پولس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جانکاری دیتے ہوئے ویر پور ڈی ایس پی سدھیر کمار نے کہا کہ راگھوپر تھانہ پولس کو منگل کی رات خفیہ اطلاع ملی کہ درگاپور درگا مندر احاطہ میں ایک نوجوان غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہاہے ۔ اطلاع پر راگھوپور پولس اے ایس آئی اندر کانت جھا، ستیہ نارائن یادو اور پولس فورس مذکورہ جگہ پر پہنچنے کے بعد، نوجوان کو پکڑ کر تلاشی لیا ۔ پولس کو نوجوان کے کمر سے ایک دیسی کٹا ملا جس کی بنیاد پر نوجوان کو پکڑ کر تھانہ لایا گیا۔ جہاں نوجوان کی شناخت درگاپور سایت باشندہ متھلیش کمار ولد بدےسوری یادو کے طور پر کی گئی ۔ڈی ایس پی نے کہا کہ گرفتار نوجوان کی مجرمانہ پس منظر کی معلومات نہیں ملی ہے، پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ موقع پر تھانہ انچارج چندر کانت گوری موجود تھے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar