جمعیة علماءہندسیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کےلئے سرگرم

0
17

ممبئی31اکتوبر(پریس ریلیز) بہار سیلا ب متاثرین کی راحت رسانی اور باز آباد کاری کے لئے جمعیة علماءہند کے صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے حکم پر متاثرہ اضلاع میں سروے کاکام ہوچکا ہے اور تقریباً ایک ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے پاس اپنے مکانات کی تعمیر کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی گھر میں کوئی کمانے والا ہے جو تعمیر و مرمت کاکام کر سکے۔اس بڑے پروجیکٹ کے لئے تقریباً دس بارہ کروڑ روپئے کے سرمایہ کی ضرورت ہے،جس کے لئے صوبائی اور ضلعی و مقامی اکائیاں سر گرم عمل ہیں۔اسی سلسلہ میں جمعیة علماءمہاراشٹر کی اپیل پر جمعیة علماءمیرا بھائندر (ارشد مدنی) کے چار رکنی وفد نے صوبائی دفتر واقع امام باڑہ کمپاﺅنڈ حٓضر ہو کر اپنے حلقہ سے جمع شدہ رقم دفتر میں جمع کرائی ۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءمہاراشٹر نے بتایا کہ جمعیة علماءمیرا بھائندر کے جنرل سکریٹری دبیر عالم صدیقی اپنے احباب ( مولانا محمد طیب قاسمی (خازن جمعیةعلماءمیرا بھا ئندر) مولانا فیروز احمد قاسمی (نائب صدر جمعیة علماءمیرا بھائندر)مولانا شجاع الدین (رکن جمعیةعلماءمیرا بھائندر) کے ساتھ ریاستی دفتر پہو نچے اور جمعیة علماءکے ریاستی ذمہ دارن سے ملاقا ت کرکے میرا بھائندر سے جمع ہوئی رقم مبلغ پانچ لاکھ ایک ہزار پانچ سو انتالیس روپئے متاثرین کی باز آباد کاری کےلئے جمعیة علماءمہاراشٹر کے دفتر میں جمع کرائی ۔ اس سے قبل جمعیة علماءشمال مغربی زون کے صدر قاری محمد یونس صاحب کی معیت میں مولانا حکیم محمودالحسن قاسمی صدر جمعیة علماءمو گر ا پاڑہ ویسٹ قاری محمد فرقان جنرل سکریٹری ،خا ز ن نور عالم اور قاری عبد الرشید (جنرل سکریٹری جمعیة علماءاندھیری ویسٹ)نے بھی ریاستی دفتر میں بہار سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے مبلغ ایک لاکھ چھاچھٹ ہزار پانچ سو روپیہ جمع کرا ئے تھے۔علاوہ ازیں جمعیة علماءضلع نا سک کی جا نب سے ایک لاکھ چھیانوے ہزار نو سو چھیالیس روپیہ اور جمعیة علماءضلع اورنگ آباد کی جانب سے ایک لاکھ ترپن ہزار آٹھ سو پچاس روپیہ جمع کرائے ۔اس موقع پر جمعیة علماءکے سکر یٹری برائے قانونی امداد کمیٹی الحاج گلزار احمد اعظمی ،مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیة علماءمہا راشٹر)حافظ محمد عارف انصاری (جنرل سکریٹری جمعیةعلماءضلع تھا نے و پالگھر) وغیرہ موجود تھے۔