جہیز کی خاطر شادی شدہ پھول کماری کا قتل

0
15
Taasir Urdu News | Uploaded on 06-OCTOBER-2017

دربھنگہ ،6 اکتوبر ( نمائندہ ) آئے دن سسرال کی طرف سے جہیز کے لئے عورتوں کو پریشان کئے جانے کا معاملہ سننے کو ملتا رہتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ کمرولی گاو¿ں میں سامنے آیا ہے۔ ایک شادی شدہ خاتون کو قتل کرکے لاش کو غائب کرنے کا الزام سسرال والوں پر لگایا گیا ہے۔ یہ الزام شادی شدہ پھول کماری دیوی کے والد کوڑا باشندہ ڈومو یادو نے لگایا ہے ۔ انہوں نے واقعہ کو لے کر سمری تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائیہے ۔جس میں سسرال کی طرف سے میرا دیوی، سریتا دیوی، امر یادو، پنکی یادو، سنےنا دیوی کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ پھول کماری دیوی کے والد نے کہا ہے کہ سسرال والے میری بیٹی کو پریشان کررہے تھے ۔ بیٹی نے مجھے موبائل پر اطلاع دی تھی کہ سسرال والے اسے جان مارنے کی سازش رچ رہے ہیں۔ جبکہ اس کے شوہر اشوک یادو نے بھی اپنے رشتہ داروں سے کہا کہ پھول کماری کو راستے سے ہٹادو ، اب اسے نہیں رکھنا ہے۔ ایک اکتوبر سے غائب شادی شدہ کے بارے میں پوچھے جانے پر سسرال کے لوگوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔کافی کھوج بین کے بعد اس کی اطلاع پولس کو دی ۔ معاملہ درج کرلیاگیا ہے اور اس کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔