راجگیر ،بختیارپورریلوے لائن پر دوڑنے لگی الکٹریک ٹرین

0
19

بہارشریف، 18اکتوبر (توصیف جمال ) انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہوگئی ہے اور محکمہ ریلو ے نے نالندہ ضلع باشندگان کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے راجگی ،بختیار پور ریلوے لائن کو الکٹر یک سے جوڑ دیا ہے۔ اور اب مذکورہ لائن پر الکٹریک ٹرین دوڑ نے لگی ہے۔راجگیر سے کھل کر دہلی جا نے والی شرم جیوی ایکسپریس ٹرین سے لیکر انٹر سیٹی ٹرین کے علا وہ مزید ٹرین بھی اب الکٹریک انجن کے ساتھ آمد ورفت کرنے لگی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ الکٹریک سے جڑ جانے کی وجہ کر وقت میں کافی بچت ہوگی ۔ اور عوام کو کافی راحت حاصل ہوگی۔