روسی صدر پر مبینہ قاتلانہ حملے کا چیچن منصوبہ ساز زخمی ہو گیا

0
51
SOCHI, RUSSIA - MARCH 17: Russian President Vladimir Putin attends an awarding ceremony for Russian team members who won medals at the Winter Paraltmpic games on March 17, 2014 in Sochi, Russia. Russia topped the medal table at the 2014 Winter Paralympics with 80 medals, 30 of which were gold. (Photo by Sasha Mordovets/Getty Images)

موسکو 31اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر ایک مبینہ قاتلانہ حملے کا منصوبہ ساز اور چیچنیہ سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی رضاکار زخمی ہو گیا ہے جبکہ اس کی بیوی ماری گئی ہے۔ آدم عثمائیف نامی یہ ملزم اپنی اہلیہ کےساتھ یوکرائن کے دارالحکومت کییف کے نواح میں اپنی گاڑی میں سفر پر تھا کہ اس پر مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ یوکرائن کی وزارت داخلہ کے مشیر آنٹون گیراشینکو نے فیس بک پر لکھا کہ آدم عثمائیف زخمی لیکن زندہ ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ یوکرائن میں ان اہم شخصیات میں سے ایک اور کے قتل کی کوشش ہے، جو روس کے شدید مخالف سمجھے جاتے ہیں۔